نوئیڈا: نوئیڈا سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں سڑک کنارے ماں کے ساتھ کھیل رہی معصوم بچے کو کار نے کچل دیا۔ جس نے بھی یہ خوفناک منظر دیکھا تو اس کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔ یہ واقعہ قریب ہی نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ اب ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ 19 ماہ کی بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم کار ڈرائیور فی الحال فرار ہے۔
نوئیڈا کے سیکٹر 63 اے کے بی بلاک میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں کرائے پر رہنے والی ایک خاتون اپنے گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر اپنی 19 ماہ کی معصوم بیٹی کو کھلا رہی تھی۔ اسی دوران قریب سے گزرنے والی ایک کار نے بچی کو کچل دیا۔ گاڑی تھوڑا آگے رکی اور ڈرائیور زخمی لڑکی کو دیکھنے نیچے اترا۔ حادثے کی وجہ سے چاروں طرف کہرام مچ گیا۔ اور لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔
حادثے کی ویڈیو قریب میں ہی لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔ یہ چونکا دینے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ کار ڈرائیور بچی کو اسپتال لے گیا اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اسپتال سے فرار ہے۔ کار کی زد میں آکر معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔
ہندوستان لائیو کی خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آبائی طور پر ہریانہ کے جیندکے رہنے والے اجے شرما نوئیڈا میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتے ہیں ۔ وہ بی بلاک، سیکٹر 63 اے، نوئیڈا میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ۔ جمعہ کی رات تقریباً 10 بجے، ان کی بیوی رنکی اپنی 19 ماہ کی بیٹی انوشکا کے ساتھ سڑک کے کنارے زمین پر بیٹھ کر کھیل رہی تھیں۔ اس کے بعد پڑوس میں رہنے والا ونیت نامی نوجوان ایک کار لے کر آیا اور لڑکی کو کچل کر نکل گیا ۔ فی الحال ملزم فرار ہے جس کی تلاش میں پولیس مصروف ہے۔