نیوارا کوالیٹی اور معیار تعلیم کیلئے اپنی منفرد شناخت کےلیے مشہور ہے ایک بار پھر معیاری تعلیم کے زمرے میں علم بلند کیا۔
گزشتہ دنوں حکومتِ مہاراشٹر کی پری میٹرک اسکالرشپ امتحانات کے نتائج ریاستی طور پر ظاہر کئے گئے جس میں الحمدللہ نیوارا انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونئیر کالج نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور شاندار رزلٹ کے ساتھ اپنی روایت کو برقرار رکھا۔ الحمدللہ
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دسویں بورڈ امتحان کا نتیجہ بھی نیوارا کی تاریخ میں سنہرا باب ہوگا جس میں نا صرف سو فیصد رزلٹ رہا بلکہ ۹۳% طلبا ڈکسٹنکشن میں اور ۷% طلباء فرسٹ پوزیشن سے کامیاب رہے جو اپنے آپ میں تاریخ ساز ہے۔
ان ہر دو کامیابیوں پر طلباو طالبات، انچارجز، سُپروائزرس، اساتذہ سمیت ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل و اسٹاف کو چیئرمین اظہر مہدی سر، عرفانہ مہدی میم، سمیہ مہدی میم، اختر مہدی سر کی جانب سے مبارکباد و ہدیۂ تبریک پیش کیا گیا۔
اللہ نیوارا ایجوکیشنل کیمپس کو اسی طرح دنِ دونی رات چوگنی ترقی عطا کرے۔ آمین