صحت انسانی کی بقاء کے لئے جس طرح صحت مندغذاکی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح پاکیزہ ہواکی اہمیت سے کسی کوانکارنہیں ۔لیکن بڑھتی گلوبل وارمنگ اورفضائی آلودگی کی وجہ سے آب وہوا بھی کافی حد تک متاثر ہوچکی ہے۔اور اس سال گرمی نے جوشدت اختیارکی اس سے قبل محسوس نہیں کیاگیا مسقبل قریب میں مزید سنگین حالات کاسامنا ہوسکتا ہے اگر ہم نے قدرتی وسائل درخت کا سہارا نہیں لیا درخت کاکثرت سے ہونا نہایت ضروری ہے ایک تحقیق کے مطابق ایک درخت کم سے کم 4 درجہ حرارت کوکم کرسکتا ہے اورسال بھرمیں تقریبا 20 کلوفضائی آلودگی کواپنے اندر جذب کرتا ہے ۔انہیں مقاصدحسنہ کے تحت عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی ہند کے فلاحی شعبے جی این آر ایف( غریب نواز ریلف فاؤنڈیشن )نے پورے ملک میں 1جولائی 2024سے 10 جولائی 2024 کے درمیان شجرکاری مہم کے تحت کثیرتعدادمیں پودے لگاکردرخت بنانے کا عزم کیا ۔اس مہم کوکامیاب بنانے کے لئےدعوت اسلامی ہند کے مجلس مشاورت کے نگران رکن شوری سید عارف علی عطاری صاحب نےدینی مدرسہ الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے احاطے میں شجرکاری کرنے کے ساتھ ویڈیو پیغام کے ذریعے برادران وطن سے اس شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ساتھ ہی جی این آر ایف کے کارکنان "سیو نیچر " عنوان سے کالیجیز، اسکول، دینی مدارس اور مختلف مذہبی مقامات پر پروگرام کرکے لوگوں سے اس شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کررہی ہے ۔یونہی شوسل میڈیا کے ذریعے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کرکے عوام میں بیداری لانے کی کوشش ہورہی ہے ۔دعوت اسلامی ہند کے میڈیا ڈپارٹمنٹ آپ سے پرخلوص اپیل کرتی ہے کہ آپ بھی اس مہم میں جی این آر ایف کا ساتھ دیں اور نیچر کو بچائیں
جی این آر ایف نے سیو نیچر پروگرام کےتحت شجرکاری مہم کا آغاز کیا
جون 28, 2024