مورخہ چار جون بروز منگل شب دس بجکر دس منٹ پر اسکی لائبریری حال میں اسکس لائبریری کےزیر اہتمام اور زندہ دلان مالیگاؤں کے تعاون سے محفل طنز ومزاح سلسلہ نمبر پانچ کامیابی سے ہمکنار ہوئی اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر عمران امین (بمبئی) فرمارہے تھے۔ رضوان ربانی کی تلاوت کلام سے پروگرم کا آغاز ہوا ۔ روایت کے مطابق تبرک میں مرحوم محمد حسین عاجز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ظہر قدسی نے حسین عاجز کا مختصر تعارف پیش کیا اور مرحوم کے متفرق اشعار آصف سبحانی نے پیش کئے۔
بعد از ان مختار یوسفی اور علیم طاہر نے اپنے مزاحیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ سراج دلار نے اپنا ڈرامہ کتب خانہ ول " بڑے ہی ڈرامائی انداز میں سنا کر ماحول کو زعفران زار کر دیا ۔ جاوید سر (سابق
ہیڈ ماسٹر) نے اپنا دلچسپ انشائیہ " پڑوسیات اور ماہر تعلیم اشفاق عمر نے انشائیہ " سدگن شوہر پیش کر کے خوب داد و تحسین حاصل کی ۔ صدر محترم نے دلچسپ صدارتی خطبہ پیش کیا نیز تخلیق کاروں کے کلام اور طنزو مزاحیہ مضامین پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ ہنگامی حالات ہونے کے باوجود سامعین کرام سے حال بھرا ہوا تھا۔ اس تقریب میں مرحوم حسین عاجز کے مزاحیہ مجموعه کلام کا اجراء صدر تقریب کے ہاتھوں عمل میں آیا آصف سبحانی نے شکریہ ادا کیا صدر کی اجازت سے پروگرام کا
اختتام ہوا ۔ پروگرام کی نظامت رضوان ربانی نے نبھائی۔