مورخہ٢۵/جون ٢٠٢۴ء بعد نماز عشا الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم کے زیر اہتمام ماسٹر عبدالرشید کاملی اور کاملی محمد رمضان صاحبان کی سرپرستی میں جاری مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے مدرسین کی ایک تحریری کاوش `"کاسہ اطفال٢٠٢۴ء"` کی رونمائی تقریب حافظ اقبال احمد اشرفی(امام جامع مسجد آفتاب رسالت)کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میں اہلسنّت کی مساجد کے ائمہ اور مکاتب کے مدرسین ساتھ ہی الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا کے احباب نے بھی شرکت کی۔اس تقریب میں جامعہ کے شعبہ نشر و اشاعت سے مکاتب کے طلبہ کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق آسان تعلیم کے لیے شائع کردہ"شفاعتی قاعدہ،درس اطفال اور کاسہ اطفال"کی ترتیب اور افادیت و اہمیت پر حضرت علامہ مفتی امتیاز نجمی صاحب،حافظ ندیم انجم چشتی صاحب اور خلیل عباس صاحب(نمائندہ شامنامہ) نے نہایت ہی نفیس تبصرہ کیا۔بعدہ حضرت علامہ مفتی عبیداللہ خان مصباحی صاحب نے جامعہ کی تحریری و تعلیمی کاوشات کی سراہنا کی۔ساتھ ہی جامعہ کے ناظم اعلیٰ معلمات و مدرسین مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے حق میں کلمات خیر ادا کیے۔کاسہ اطفال میں عقائد،مسائل،سیرت،قرآنی معلومات اور ساتھ ہی اہلیان شہر کے لیے نہایت مفید `مالیگاوں شہر کی تاریخی معلومات` کو شامل کیا گیا ہے۔یہ کتاب مکاتب و مدارس،اسکول کے طلبا اور چھوٹے بڑوں کی معلومات میں اضافہ کے لیے یکساں مفید ہے۔اس محفل کو شروع سے اخیر تک مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے مدرسین نے سنبھالا۔دعا اور صلوة و سلام پر محفل کا اختتام ہوا۔
شہریان سے گزارش ہے یہ کتاب مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے تعلیمی انصرام و انتظام کے لیے شائع کی گئی ہے آپ لوگ اس کتاب کو کم از کم 100/روپئے کی اضافی قیمت میں مدرسے کے تعاون کے لیے خرید کر مدرسہ کے انتظامات کی بحالی میں ہماری مدد فرمائیں۔
المرسلہ:شعبہ نشر و اشاعت جامعہ اظہارالعلوم