مالیگاؤں(پریس ریلیز) گلوریئس اکیڈمی اور ٹائیٹانک سولار ٹریننگ، مالیگاؤں کے زیر اہتمام مورخہ 23جون بروز اتوار ایک نہایت ہی کامیاب پروگرام بنامِ "سولار ٹیکنیشین سرٹیفیکیٹ تقسیم" کا انعقاد کیا گیا ۔
اس پروگرام کی صدارت معروف صنعت کار محترم جناب انصاری جمیل احمدکرانتی صاحب نے کی۔ پروگرام کا آغاز اکیڈمی کے طالب علم حافظ زید صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے پروفیسر حبیب الرحمن صاحب نے بتایا کہ یہ سہ ماہی اور 15 دن کے سولر PV ٹیکنیشن کورس مکمل کرنے کے بعد آپ سولر کی فیلڈ میں انٹر ہوچکے ہیں۔ آپ نے ڈاکٹر ساجد نعیم صاحب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے باوجود جذبہ شوق کے تحت سولار کا کورس مکمل کرکے آپ کے درمیان موجود ہیں۔
اکیڈمی کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم نے مالیگاؤں میں 6 بیچز سولر ٹیکنیشن کورس کے مکمل کئے اور ایک تین ماہی کورس اورنگ آباد میں مسجد تقویٰ میں کامیابی سے مکمل کیا۔مزید بتایا کہ انٹرنیشنل NGO سٹی بینک اور PCI انڈیا کی معرفت 15 دن کے سولر ٹیکنیشن فری کورس گلوریئس اکیڈمی (اقصیٰ کالونی) اور ٹائیٹانک بلڈنگ( امن چوک) دونوں کلاسیس میں مکمل کیا گیا۔ اسی طرح گلوریئس اکیڈمی کا ایک معاہدہ گورنمنٹ ITI کالج، موچی کارنر، مالیگاؤں سے ہوا ہے جس کے تحت پہلے 30 بچوں کو گورنمنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کیا جائیگا۔
سولر ٹیکنیشن کورس کے ٹرینر محترم عبداللہ انصاری صاحب نے ابتدائی کلمات میں سولر کی میگا واٹ کی مختلف علاقوں میں جاری کام کے بارے میں جانکاری دی ۔ مثلاً مالیگاؤں کے بچوں کیلئے نیپال اور ناشک کی سائٹ پر ملازمت کی بھرپور رہنمائی کی۔ مہمان خصوصی محترم راشد صاحب نے اپنے دبئی کے تجربات طلباءکے گوش و گذار کیے اور اپنی تقریر میں خواہش ظاہر کی کہ مالیگاؤں کے ہنر مند لوگوں کیلئے اُنکی جوبھی خدمات چاہیے وہ دینے کیلئے تیار ہیں۔محترم راشد صاحب (دبئی) نے زور دیکر کہا اس وقت سولر انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے اور دبئی میں محمد بن راشد المختوم سولر پارک بنا ہے جس کی وجہ سے دوبئی کا 25 پرسنٹ الیکٹریسٹی سولر سے پورا ہوتا ہے۔
مقرر خُصوصی حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے طلباء کو مبارکباد کے ساتھ دعائیں بھی دیں اور نیک نیتی سے محنت اور مشقت کے ساتھ ترقی کی منزل طے کرنے کا وعدہ لیا۔ حضرت نے اکیڈمی کے اس اقدام کی سراہنا کی اور خوشی کا اظہار کیا کہ ہمارے شہر میں ایسی مخلصانہ محنت ضرور بضرور ثمر آور ہوگی اور مالیگاؤں کیلئے خوشحالی ،ترقی اور روزگار کا سبب ہوگی۔
مولانا شیخ علقمہ صاحب نے بچوں کے حوصلوں کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ورلڈ کی مختلف شکلیں ،صورتیں تفصیلاً بتائیں۔ مزید صحابہ کرام کے سالانہ کمائی کو بتاتے ہوئے بچوں کو ترغیب دی کہ آپ آگے بھی اپنی پڑھائی اورسیکھنے کے سفر کو جاری رکھیں۔
پاورلوم مزدور سے سولر ٹیکنیشن بننے والے طلبہ نے بھی مختصراً اپنی حالیہ جاب کے بارے میں بتایا۔ آخر میں محترم عرفان انجینئر صاحب نے تمام ہی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انٹرنیشل فورم بنا کر مالیگاؤں کے ہنر مند بچوں کو بیرون ملک برسرروزگار کرنے کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کیا اور سولار ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں محنت و ترقی کی ترغیب دی۔
مہمانوں کا تعارف اور پروگرام کی نظامت محترم رضوان سر (اے ٹی ٹی ہائی اسکول )نے احسن طریقہ سے انجام دی۔ اسٹیج پر مالیگاؤں شہر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد جن میں ڈاکٹر محمد مصطفیٰ انصاری، محمد یونس انصاری (گورنمنٹ سرویئر )، ڈاکٹرمحب الرحمٰن انصاری، ڈاکٹرساجد قریشی صاحب، محترم ظفراللہ سر، محترم مزمل بھائی، مولانا ابوبکر صاحب و دیگر موجود تھے۔
اللہ کے فضل و کرم سے اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام بہت کامیاب رہا۔ شہر مالیگاؤں کے معززین و مہمانوں کے ذریعے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
آئندہ مزید جن لوگوں کو سولر سے متعلق کورسز کرنا ہو وہ گلوریئس اکیڈمی اور عرفان انجینئر گروپ (ٹائیٹانک سولار ٹریننگ، ٹائیٹانک بلڈنگ) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہیڈ آفس: ev Energy، مہاڈا کالونی، مسجد ارقم کے سامنے،مالیگاؤں۔7040506295