ہدی پورہ رفیع آباد بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے بیچ انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔علاقہ میں زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ واضح رہے کہ فورسز نے آج علاقے کا محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔ اسکے بعد گاڑیوں کو وترگام ہدی پورہ کے راستے بارہمولہ جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ بارہمولہ کپواڑہ ہائی وے پر ہدی پورہ سے وترگام تک کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔ ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت محدود کی گئی۔۔علاقے میں دو دہشت گرد ہلاک کئے گیے ہیں مگر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
بدھ کی صبح بارہمولہ کے ہادی پورہ گاؤں میں دہشت گردوں کی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سوپور پولیس، فوج کے 32 آر آر اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی۔ علاقے کی تلاشی لی گئی۔ یہ علاقہ جی ڈی سی ہادی پورہ اور پناش کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ہادی پورہ کے قریب تھا۔ ایسے میں احتیاط کے طور پر انہیں بند رکھا گیا تھا۔ تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ گھیرا تنگ ہوتے دیکھ کر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
سانبہ میں مشتبہ بیگ، فوجی وردی اور کارتوس برآمد
جموں ڈویژن کے کٹھوعہ ضلع کی ہیرا نگر تحصیل کے سیدہ سوہل میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بعد سانبہ کے کئی علاقوں میں مشکوک افراد کے نظر آنے کی اطلاع پر پولیس، فوج اور سیکورٹی فورسز کو چوکس کر دیا گیا۔ منگل کو کیو آر ٹی گاڑی میں فوج کے جوانوں نے قصبے کے ویر بھومی پارک کے گیٹ کے باہر ایک مشتبہ بیگ برآمد کیا۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ بیگ کی جانچ کے دوران فوج کی وردی، ٹی شرٹ، پاجامہ اور ایس ایل آر کا کارتوس ملا۔ پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔