نئی دہلی:ٹی20 ورلڈ کپ میں جب ہندوستانی ٹیم کا آسٹریلیا سے مقابلہ ہوا تو کھلاڑیوں کے دلوں میں ضرور تڑپ اٹھی ہوگی۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست کا درد تھا۔ آسٹریلیا نے گزشتہ سال 19 نومبر کوہندوستان سے ورلڈ کپ چھین لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے 19 نومبر کو T20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کافی حد تک بدلہ لے لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے لیے سیمی فائنل کھیلنا مشکل ہو گیا ہے۔
ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سپر۔8 کا میچ پیر کو سینٹ لوشیا میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی چال ناکام رہی۔ محکمہ موسمیات نے مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ اس مفروضے کی وجہ سے آسٹریلیا نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا تھا۔ بارش ہوئی لیکن بادل نہیں برسے۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے رنز کی بارش کردی۔
روہت شرما نے 41 گیندوں میں 92 رنز بنائے اورہندوستان کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ جس کی بدولت ٹیم انڈیا نے 5 وکٹوں پر 205 رنز بنائے۔ ہندوستان کے اس اسکور کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں پر صرف 181 رنز بنا سکی۔
ٹاس ہارنے اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرنے کے بعد ہندوستان کی شروعات خراب رہی۔ ویراٹ کوہلی ایک بار پھر توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ اس بار وہ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ لیکن روہت شرما نے ایک لمحے میں ہندوستان کو اس جھٹکے سے بچا لیا۔ ویراٹ کوہلی میچ کے دوسرے اوور میں آؤٹ ہوئے جب کہ روہت شرما ۹۲ رنزکی اننگز کھیلی۔ جس کی وجہ سے میچ کا رخ ہندوستان کی طرف ہو گیا۔
روہت شرما 41 گیندوں میں 92 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹی۲۰ ورلڈ کپ میں یہ ان کا بہترین اسکور بھی ہے۔ روہت شرما کے علاوہ سوریہ کمار یادو (31)، شیوم دوبے (28)، ہاردک پانڈیا (27) اور رشبھ پنت (15) نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور مارکس اسٹونیس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔