کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے منگل کو ممبران پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا۔ راہول گاندھی نے منگل (25 جون) کو لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا اور اپنے ہاتھوں میں آئین کے کاپی لیکر پہنچے راہل گاندھی نے اسے حکمران پارٹی اور اپوزیشن دونوں کو دکھایا ۔ انہوں نے ‘جئے ہند، جئے آئین’ کے نعرے کے ساتھ حلف برداری پوری کی ہے۔ جیسے ہی راہل نے حلف برداری ختم کی، اپوزیشن کے ارکان نے نعرے لگائے اور ان کا استقبال کیا۔
18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر سے شروع ہوا۔ منتخب نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب 24 اور 25 جون کو منعقد کی گئی ہے۔ تقریب کا آغاز پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری سے ہوا، جس کے بعد ان کی وزراء کونسل نے حلف لیا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج سہ پہر لوک سبھا کے رکن کے طور پر ‘بھارت جوڑو’ کے نعروں اور ہاتھوں میں ہندوستانی آئین کی کاپی کے تھامے حلف لیا۔
راہل گاندھی دو سیٹوں وائناڈ اور رائے بریلی سے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے وایناڈ سیٹ استعفیٰ دے دیاہے جس پر اب ان کی بہن اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا الیکشن لڑیں گی۔
پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں آئین کا کتابچہ ایک جانی پہچانی تصویر طور پر سامنے آیا ہے۔ جس میں اپوزیشن پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے کل ایک مظاہرے میں کتابچے اٹھا رکھے تھے۔ حزب اختلاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں، جن میں انہیں آئین کی کتاب اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
راہول گاندھی نے کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن، حکومت کو “آئین پر حملہ” کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔اس سے پہلے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ آئین کی کاپی لہراتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا۔