اروند کیجریوال کو شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر روک کے خلاف سپریم کورٹ سے آج راحت نہیں ملی۔ جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی چھٹی بنچ نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔ ہم بدھ کو اس معاملے کی سماعت کریں گے۔ یعنی کیجریوال کی عرضی پر 26 جون کو سماعت ہوگی۔سماعت کے دوران ای ڈی نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ہائی کورٹ کا حکم آنے دیا جائے۔ اگر ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ 2 دن میں فیصلہ دے گی۔ اس صورت حال میں مسئلہ کیا ہے؟ اس پر کیجریوال کے وکیل سنگھوی نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے۔ جب فیصلہ میرے حق میں آیا تو پھر کیوں روکا؟ سنگھوی نے کہا کہ ای ڈی نے 48 گھنٹے کا وقت مانگا تھا لیکن راؤس ایونیو کورٹ نے نہیں دیا۔ اس عدالت کو ہائی کورٹ کے حکم اور عمل کو روکنا چاہیے۔
منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پرروک کامعاملہ: اروند کیجریوال کوسپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت
جون 24, 2024