اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع کے سکندرراؤ قصبے کے پھولرائی گاؤں میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں بھولے بابا کا ست سنگ چل رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ست سنگ ختم ہونے کے بعد جیسے ہی بھیڑ یہاں سے جانے لگی، بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں خواتین اور بچے بری طرح کچل گئے۔ موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج ایٹا بھیجا گیا ہے۔اب تک 100 اموات کی اطلاع ہے۔ یہ تعداد اب بھی بڑھ سکتی ہے۔ سی ایم یوگی نے بھی حادثے کا نوٹس لیا ہے۔
بھگدڑ میں مرنے والی خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس حادثہ کے بعد سے ہر طرف کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ اطلاع کے بعد انتظامی اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ اس ست سنگ کا اہتمام ہاتھرس کے پھولرائی مغل گڑھی میں کیا گیا تھا۔ یہ ست سنگ سرکار نارائن وشو ہری بھولے بابا کا بتایا جا رہا ہے۔سی ایم او کے مطابق 27 لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی ہیں۔ بھگدڑ میں مرنے والی خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاتھرس میں ہونے والے حادثے کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مہلوکین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے اور زخمیوں کے مناسب علاج کی بھی ہدایات دی ہیں۔ایس ایس پی ایٹا راجیش کمار سنگھ کے مطابق اس اطلاع کے مطابق بھگدڑ میں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے لیے 27 لاشیں آئی ہیں جن میں سے 23 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد ہے۔
سی ایم یوگی کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ علی گڑھ ڈویژن کے سینئر افسران کی ایک کمیٹی اس پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ اس کمیٹی میں اے ڈی جی آگرہ اور کمشنر علی گڑھ کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔