کے سامنے رکھا. یہاں تک کہ ایم ایل اے کے پاس بھی ہم نے ہماری مجبوری بیان کی لیکن کسی نے بھی ہماری جانب توجہ نہیں دی. ان تمام باتوں کو سن لینے کے بعد کانگریس صدر اعجاز بیگ نے کمشنر رویندر جادھو کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور کمشنر نے اس کام کو اہم جانتے ہوئے سمینٹ کنکریٹ روڈ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا اور جلد ہی سمینٹ کنکریٹ روڈ کے کام کو چالو کروانے کا وعدہ دیا. اس خبر سے 11 ہزار کالونی کی عوام کو اطمینان ملا لیکن عوام اعجاز بیگ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ کب تک یہ وعدہ پورا کیا جائے گا ایسی پریس ریلیز عادل پٹھان و عبدالغفار شیخ نے روانہ کی.*
*اعجاز بیگ کی کوششوں سے بنے گا 11 ہزار کالونی کیلئے سمینٹ کنکریٹ روڈ*
جولائی 14, 2024
*شہر کے مضافاتی علاقوں میں تعمیراتی کاموں کا قحط ہے اور عوام انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے. اور سیاسی لیڈران بندوق بازی اور ذاتیات کی سیاست کر رہے ہیں غریب عوام کے کام کانچ و انکی راحت رسانی کیلئے انکے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ انکو یہ زعم ہے کہ وہ نوٹ کے ذریعے ووٹ خرید لے گے مگر اعجاز بیگ کی سیاست ان لیڈران اور ذاتیات سے پرے ہٹ کر کانگریس پارٹی کی روایتی تعمیراتی سیاست کو اپنا کر اعجاز بیگ عوام کے مسلسل رابطے میں ہے. خاص طور پر شہر کے مضافاتی علاقوں سے عوامی تکالیف کے حل کیلئے انہیں بار بار فون آتے ہیں اور اعجاز بیگ فوراً سے پیشتر عوام کے بیچ پہنچتے ہیں شہر کی 11 ہزار کالونی کی پریشان حال عوام نے ایک بار پھر اعجاز بیگ کو یاد کیا اور صاف صفائی کے علاوہ مالدہ 11 ہزار کالونی میں آنے جانے کیلئے سب سے اہم شاہراہ کہ نا ہونے کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ یہ ہمارا سب سے پرانا مسئلہ ہے جسے ہم نے تقریباً تمام سیاسی لیڈران