مالیگاؤں :- سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں میں جاری دس روزہ چھبیسواں سالانہ ذکرِ تاجدارِ کربلا کی محافل جاری ہیں یکم محرم الحرام کو مسجد اہلسنّت بتول حجن میں حضرت علاّمہ مفتی امتیاز نجمی صاحب نے خلیفۂ اول سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیّدنا صدیق اکبر انبیائے کرام کے بعد امت میں سب سے افضل ہیں طبرانی نے اوسط میں بیان کیا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ میں نے جس کام میں بھی سبقت کا ارادہ کیا اس میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہی سبقت لے گئے۔
اوسط ہی میں طبرانی نے بیان کیاہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام لوگوں میں ابوبکر رضی اللہ عنہ اورعمر رضی اللہ عنہ سب سے افضل ہیں، کسی مومن کے دل میں میری محبت اور ابوبکر و عمر کا بغض کبھی جمع نہیں ہو سکتے۔ اسی طرح مسجد اہلسنّت فاطمۃ الزہرہ میں حضرت علامہ مولانا مفتی راشد مصباحی صاحب نے خلیفہ دوم سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خدمات و قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا دور خلافت مسلمانوں کے لئے سنہرا دور کہلاتا ہےـ خلیفۂ وقت ہونے کے باوجود آپ کے اندر خوف خدا بدرجہ اتم موجود تھاـ آپ نے صبر و شکر کا مظاہرہ کیاـ مسجد اہلسنّت سعید الہیہ میں حضرت مولانا مفتی رضوان نجمی نے خلیفۂ سوم سیّدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت پاک کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نرم دل انسان تھےـ آپ کے نکاح میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی یک بعد دیگرے دو شہزادیاں آئی ہیں، آپ داماد رسول بھی ہیں، اسی کے ساتھ آپ نے فروغ دین کے لئے اپنے مال کے ساتھ جان کا بھی نذرانہ پیش کیا آپ کی شہادت انتہائی دردناک ہےـ مسجد اہلسنّت حسنین کریمین میں حضرت مولانا مفتی محمد رضا مرکزی صاحب نے خلیفۂ چہارم حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کی سیرت پاک کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا اور کہا کہ......... احادیث طیبہ میں سب سے زیادہ مولی المسلمین امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فضائل وارد ہوئے ہیں. رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اہلِ بیت کے حقوق میں سے ہے کہ اپنی اولاد کو ان کی محبت سکھائی جائے۔ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : اپنی اولاد کو تین باتیں سکھاؤ : اپنے نبی علیہ الصلوۃ و السّلام کی محبت ، ان کے اہل ِ بیت کی محبت اور قراتِ قرآن اور مزید آپ نے دوران گفتگو کہا : کہ... اہلِ بیت کے حقوق میں سے ہے کہ ان سے دشمنی نہ رکھی جائے کہ حدیثِ مبارکہ میں ہے کہ جو شخص اہلِ بیت سے دشمنی رکھتے ہوئے مرا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہو گا : یہ آج اللہ پاک کی رحمت سے مایوس ہے۔ مولی علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ کی شان میں سے یہ بھی ہے کہ یہ خود شہید بیٹے پوتے نواسے شہید ایسا عظیم الشان مرتبہ ہر کسی کے مقدر میں کہاں.... آج امت پر انھیں سادات کرام کا احسان ہی تو ہے کہ انھوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دین و شعار اسلام کو بچایا... مراسم اسلام و شریعت وقرآن کو تحفظ فراہم کیا ... مسجد حسنین کریمین کی تعمیر پر مبارکبادی اور نام کی وجہ تسمیہ پر بھی وسید آل مصطفے چوک کی قدیم رونقیں بھی مفتی مرکزی صاحب نے بیان کیں ...
ان چاروں پروگرامات کے بعد آج بروز جمعہ مورخہ 12 جولائی 2024ء بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک ذکرِ تاجدارِ کربلا کی پانچویں نششت منعقد ہوگی اس بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل پانچ پروگرامات میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا معرکہ کربلا و شہدائے کربلا کے عنوان پر سلسلہ وار خطاب ہوگاـ
برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ تمام پروگرامات میں شریک ہوکر عند اللہ و عند الرسول ماجور ہوں
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (میڈیا ٹیم)