مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو ایڈمنسٹریٹر کے مطابق چنکا پور ڈیم کی پوزیشن کم سے کم تر ہوتی جارہی ہے ایسے میں آسمان سے بارشوں کا سلسلہ ہنوز مکمل طور پر جاری وساری نہ ہونے کی صورت حال کے چلتے میونسپل انتظامیہ چاک وچوبند ہوگئی ہے گرنا ڈیم کی پوزیشن بہتر ہے ان تمام وجوہات کی بنا پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو ایڈمنسٹریٹر اور محکمہ واٹر سپلائی انجنیئرز حضرات موجودہ پانی کی پوزیشن کو لیکر فکر مندی ظاہر کردی ہے
*تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر کی عوام الناس خاص طور پر گھریلوں خواتین حضرات بروقت آسمان سے بارشوں کا سلسلہ رک جانے کی وجہ سے 3 دن ناغہ سے پانی نلوں کے زریعے فراہم ہوگا*
*تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو ایڈمنسٹریٹر سے نمائندہ نے تفصیلی معلومات حاصل کی تو کمشنر رویندر جادھو ایڈمنسٹریٹر نے نمائندہ کو بتایا کہ جاری ماہ کی 27 جولائی 2024 سے 3 دن ناغہ سے پانی نلوں کے زریعے فراہم ہوگا*
اس سلسلے میں مالیگاؤں شہر کی عوام الناس اور خاص کر ٹیکس بھرنے والی عوام الناس کارپوریشن کے ساتھ میں تعاون کریں