نئی دہلی: دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں دن دہاڑے گولیاں چلی ہیں۔ موٹر سائیکل پر آئے تین بدمعاشوں نے ایک مریض پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مریض چند ہفتوں سے اسپتال کے وارڈ نمبر 24 میں داخل تھا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق 4 بجے ایک 18 سال کا لڑکا اسپتال کے اندر آیا اور ریاض الدین کو گولی مار دی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ریاض الدین نشے کا عادی تھا۔ ریاض الدین کی کوئی سابقہ مجرمانہ تاریخ نہیں ہے۔ ملزم 18 سال کا لڑکا ہے جس نے 3-4 گولیاں چلائیں۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے ساتھ دو اور بدمعاش بھی تھے۔
دہلی پولیس کے مطابق پی سی آر پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں اسپتال کے وارڈ نمبر 24 میں فائرنگ کی بات کہی گئی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ دہلی کے شری رام نگر کھجوری کا رہنے والا ریاض الدین اسپتال میں داخل ہے۔
ریاض الدین کو پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ ایک لڑکا اندر آیا اور گولی مار کر فرار ہو گیا۔