محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سُنّی تعزیہ کمیٹی نے تعزیہ داروں کے مسائل، آنے والی دشواریوں کے تعلق سے اپنے مطالبات میونسپل کارپوریشن کے کمشنر، پولیس محکمہ اور دیگر سرکاری آفیسران کو دیئے تھے، خاص طور سے سو سال سے زائد عرصے سے گرنا ندی اور موسم ندی کے سنگم پر روایتی کربلا کی جگہ پر تعزیہ دفن کرنے کے لئے جگہ ڈیولپ کر کے دینے اور حسینی ساگر کی جگہ پر تعزیہ محفوظ رکھنے کے لئے شیڈ بنا کر دینے میں مسلسل رکاوٹ ہو رہی ہے، ان سب معاملات کو اُجاگر کیا تھا۔ سُنّی تعزیہ کمیٹی کے مطالبے پر میونسپل کمشنر کے کانفرنس ہال میں ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارپوریشن کے باندھ کام، نگر رچنا، صاف صفائی، ودھی وبھاگ، اتی كرمن اور دیگر محکموں کے ساتھ پربھاگ ادھیکاری موجود تھے، ان کے علاوہ آئی پی ایس آفیسر ڈی وائے ایس پی گنجاڑ صاحب، قلعہ پولیس اسٹیشن کے پی آئے صاحب، ضلع اسپیشل برانچ کے پی آئے صاحب، محصول محکمہ اور دیگر ذمه داران حاضر رہے۔ سُنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والے، نائب صدر جمال بھیا، سکریٹری جاوید انور، خازن عبدالودود اشرفی سالکی، شفيق حسن، عثمان غنی، رضوان احمد، عتیق موٹو، سلیم پیر محمد، عبدالرشید میلادی سمیت سُنّی تعزیہ کمیٹی کے 15 سے زائد ذمہ داران حاضر تھے۔ سُنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض عطر والے اور سکریٹری جاوید انور اور دیگر نے تعزیہ داروں کے مسائلِ پر بھرپُور نمائندگی کی۔ تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ دار آفیسران نے تعزیہ داروں کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ کمشنر رویندر کے جادھو صاحب نے تمام لوگوں کو ضروری ہدایات دی۔ ڈی وائے ایس پی گنجاڑ صاحب نے کہا کہ پولیس محکمہ خود اپنی طور پر خصوصی دلچسپی لے کر تعزیہ داروں کے مسائلِ حل کروائیں گے۔ ڈی وائے ایس پی صاحب نے تمام تعزیہ داروں کو پُر امن طریقے سے محرم کی رسومات ادا کرنے اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پولیس محکمہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ خوشگوار ماحول میں اس میٹنگ کا اختتام ہوا۔ اس میٹنگ کے لئے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو صاحب اور ڈی وائے ایس پی گنجاڈ صاحب نے خصوصی دلچسپی لی تھی، اس لئے ان دونوں حضرات کا شکریہ سُنّی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے ادا کیا گیا۔ ایسی اطلاع پریس نوٹ کے ذریعے جاوید انور نے دی ہے۔
کارپوریشن کمشنر آفس میں سبھی محکمہ جات اور پولیس محکمہ کے ساتھ سُنّی تعزیہ کمیٹی کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ !
جولائی 03, 2024