امریکہ میں قائم امریکن لائبریری آف کانگریس دنیاکی سب سےبڑی لائبریری ہے۔اس کےبارے میں ریڈرزڈائجسٹ نےلکھاتھاکہ اگر اس کی کتابوں کی الماریوں کو ایک قطار میں لگادیاجاۓ توکرہِ ارض کاپوراچکرلگانےکےبعدبھی الماریاں بچی رہیں گی۔اس لائبریری میں دنیاکی ہرزبان میں شائع کی گئی کتابیںموجود ہیں جن کی مجموعی تعداد لاکھوں میں ہےجن سےہرسال ہزاروں طلبا،ادباوشعرا،ریسرچ اسکالراورمحقق استفادہ کرتےہیں لائبریری اپنےذخیرہ کتب میں اضافےکےلۓکوشاںرہتی ہے اوردنیابھرمیں پھیلےہوۓاپنے نمائندوں کےذریعےنئی کتابیں حاصل کرتی رہتی ہے۔اسی مقصدکےپیشِ نظرامریکن لائبریری آف کانگریس کے جنوبی ایشیا کےنمائندےمحمد شحیم الدین صاحب مالیگاؤں تشریف لارہےہیں۔24 جولائی سے26جولائی2024تک ان کاقیام رہےگا۔اسکس لائبریری کی طرف سےایک پروگرام منعقدکیاجارہاہےجس میں موصوف امریکن لائبریری آف کانگریس کےمتعلق معلومات دیں گےکہ کس طرح اس تک رسائی ہوسکتی ہےاورکس طرح استفادہ کیاجا سکتاہے۔شہرکےطلباادباشعرا اسکالرس اورپبلشرس کےلۓ اپنی تخلیقات عالمی سطح پر روشناس کرانےکایہ ایک سنہری موقع ہےاس لۓاس مفیداور بامقصدپروگرام میں ضروربہ ضرورشرکت فرمائیں۔
2016کےبعدجن ادیبوں، مورخین،محققین اورناشرین نےکسی بھی موضوع پراپنی کتابیں چھاپی یا چھپوائی ہیں وہ اپنی کتاب یاکتابوں کی ایک کاپی لیتے آئیں یابھجوادیں۔ہو سکتاہےکہ مالی منفعت کاکوئی پہلو نکل آۓ۔تفصیلات محمد شحیم الدین صاحب خودبتادینگے انصاری عثمان غنی سکریٹری اسکس لائبریری۔مالیگاؤں۔