*مالیگاوں شہر کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب نے اسکول بورڈ افسران پر زبردست تنقید کرتے ہوئے خاص طور پر پرائمری اسکولوں کا گرتا ہوا معیار ٹوٹے پھوٹے بینچ ٹیبل کرسیاں۔ بچوں کی کم ہوتی تعداد اور اساتذہ کی عدم دلچسپی اسکول سے غیر حاضری پر سوالات کھڑے کئے۔ اسکے علاوہ سویل ہاسپٹل کے گرتے ہوئے معیار. مریضوں کے ساتھ نارواح سلوک خاص طور پر ڈیلیوری کے کیس دھولیہ ریفر کرنے پر کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب نے سخت لفظوں میں سویل ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کی شکایت کی۔*
*جس پر ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے افسران کی سرزنش کی اور اس معاملے پر ایک الگ سے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ بلانے کی بات کی۔*
*اسکے علاوہ کانگریس سیکرٹری عبدالغفار شیخ نے شہر کے پھیلاؤ پر گفتگوں کرتے ہوئے چندن پوری بریج سے درے گاؤں پھاٹے تک سروس روڈ کی تعمیر. جکشن چوراہ اور نیشنل ہائی وے کے نیچے جہاں سے عوام زیادہ تعداد میں روڈ اور روڈ کے نیچے چھوٹے سے بریج سے گزرتی ہے ہائی ماسٹ لائٹ کا انتظام کروانے کیلئے پچھلے دنوں ہوئے تمام ایکسیڈنٹ حادثات کی جانب توجہ مبذول کروا کر کہا کہ یہ کام ہونا چاہیے اور ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی عوام آپ سے بڑے کام کروانا چاہتی ہے. لہٰذا آپ اس سروس روڈ کے ساتھ ہائی ماسٹ لائٹ کا انتظام کروا کر شہر کی عوام کو راحت پہنچائے۔*
*تمام باتیں ہوجانے کے بعد کانگریس پارٹی کی ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے افسران سے کہا کہ مستقبل قریب میں ان تمام ڈپارٹمنٹ کی علاحدہ علاحدہ میٹنگ لے کر ان کاموں کی پیش رفت و منصوبہ بندی کرے گے۔*
*اس راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں کانگریس صدر اعجاز بیگ. عبدالغفار شیخ. زین العابدین پٹھان. جمیل کرانتی. عمران انجینئر. ابوبکر چودھری. فاروق فیض اللہ. طیب خان. نہال فائبر. ہاشم انصاری. قیوم بھایا. اختر ریڈی میڈ. حفیظ لینسیہ. صدام ملک. اجمل خان. شمیم میڈم موجود تھی*
*ایسی پریس ریلیز عادل پٹھان نے اخبار کو ارسال کی ہے*