شہر عزیز مالیگاؤں کے علمی و تعلیمی حلقوں کے ساتھ اطراف و جوانب کے شہروں اور دیہاتوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کیلئے نہایت سنہری موقع دستیاب ہوا ہے. مالیگاؤں میں معیاری تعلیم کے لئے جانا جانے والا ادارہ جے اے ٹی ٹرسٹ کے زیر انصرام جاری جے اے ٹی آرٹس ،سائنس اینڈ کامرس کالج میں جاری YCMOU اسٹڈی سینٹر میں یہ سہولت حاصل ہے کہ طلبہ و طالبات گھر بیٹھے فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت ڈگری کورس میں ایڈمیشن لے سکتے ہیں. ساتھ ہی گھر بیٹھے پڑھائی کرکے امتحان میں وارد ہو سکتے ہیں. اس سنہری موقع سے ریگولر ڈگری کرنے والے طلبہ و طالبات جو کسی بھی ادارے میں ڈگری کورس کررہے ہیں، داخلہ لینے کے اہل ہیں. ساتھ ہی ڈی ایڈ، بی ایڈ کرنے والے طلبہ و طالبات کیلئے یہ ایک زبردست موقع ہے کہ وہ کم مدت میں دو ڈگریاں حاصل کر سکیں گے. اس تعلیمی موقع سے مالیگاؤں کی پردہ نشین خواتین اور بچیاں بھی ڈگری حاصل کرنے کا خواب پورا کرسکتی ہیں. مسلم اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی ہماری بچیوں کیلئے ہی جے اے ٹی انتظامیہ کے چیئرمین جناب انیس احمد انصاری صاحب اور سکریٹری محترم نہال احمد انصاری صاحب کوشاں ہیں، خصوصاً الحاج نہال احمد انصاری صاحب کی خصوصی توجہ کی بدولت ہی گزشتہ تین برسوں سے YCMOU سینٹر کامیابی و کامرانی سے جاری ہے جس سے طالبات کے ساتھ طلبہ بھی بڑی تعداد میں فیضیاب ہو رہے ہیں. یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے اس اسٹڈی سینٹر 54484 کے تحت درج ذیل کورسیس میں داخلے جاری ہیں.
بی اے کا سال، اول، دوم اور سوم ( خصوصی مضامین دستیاب اردو، انگلش، سیاسیات، تاریخ، معاشیات، نفسیات)
ایم اے میں خصوصی مضامین : اردو اور انگلش
مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں
ڈاکٹر سلمی عبدالستار : 9823492243
خلیل بسم اللہ سر : 9270137825
اسمٰعیل وفا : 8857959406
نازمین میڈم : 8317294647