*اعجاز بیگ نے شہر کانگریس پارٹی سے اسمبلی امیدواری عریضہ فارم کیا داخل**نانا پٹولے. رمیش چنی تھلا. عارف نسیم خان سے ہوئی لمبی گفتگو
personمنصور اکبر
جولائی 20, 2024
share
*مالیگاوں شہر کانگریس پارٹی سے امیدواری عریضہ فارم کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر عالیجناب اعجاز بیگ صاحب نے کل داخل کر دیا ہے. مہاراشٹر کانگریس پردیس کمیٹی کی جانب سے جاری میٹنگ میں مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ صاحب کو مہاراشٹر کانگریس پردیس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے صاحب نے کہا کہ آپ حقیقی حقدار ہے اور اس لئے آپ ابھی ہی فوراً عریضہ داخل کرے اور آپ میدان عمل میں اتر جائے میں آپ کیلئے پوری طاقت لگاؤ گا. اسی طرح مہاراشٹر پربھاری رمیش چنی تھلا صاحب نے اعجاز بیگ صاحب کے عریضہ فارم داخل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے دلی مبارکباد پیش کیا. اسی مقام پر عارف نسیم خان صاحب نے پُر جوش ملاقات کرتے ہوئے بیگ صاحب کو مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں آپ کیلئے ضرور مالیگاؤں آؤ گا اور مہاراشٹر کانگریس پردیس کمیٹی کی جانب سے مجھ سے جتنا ہوسکے گا آپ کیلئے ضرور جدوجہد کرو گا ایس پریس ریلیز عادل پٹھان نے ارسال کی ہے*