الحمدللہ! انتہائی مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہیکہ گلشن آمنہ ہائی اسکول اینڈ hn جونیئر کالج کے معمار محترم نعیم شاھین صاحب اور چیرمین صاحبہ محترمہ ساجدہ میڈم کے خوابوں اور ان کی تعمیری سوچ حسب مقدور کو ششوں میں لگا رہتا ہے اس کی ایک کڑی"فن خطاطی کلاس " کا باقاعدہ آغاز کرنا تھا تعلیمی سال 2024 میں یہ شرمندۂ تعبیر ہوا ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ارحان احمد جماعت ھفتم کے طالب علم کو یہ سعادت حاصل ہوئی یازدہم کی طالبہ صفورہ نے دلنشین انداز میں حمد باری تعالی کا نذرانہ پیش کیا عأشہ نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کر کے ماحول پر سحر طاری کردیا شہر عزیز کی وہ شخصیات جواپنی خدمات سے ادبی محفلوں کو مہکا رہی ہیں ۔اس کلاس کا اجراء محمد حنیف قریشی سر (سابق استاد ) کے دست مبارک سے عمل میں آئی ۔اس پروگرام میں اثر صدیقی صاحب ،سراج دلار صاحب ، عثمان غنی اسکس صاحب ،قریشی محمد حنیف صاحب ،آصف سبحانی صاحب اور اسکول کے پرنسپل محترم نعیم شاھین صاحب بنفس نفیس موجود تھے۔اس پروگرام کی صدارت محترم اثر صدیقی صاحب نے کی رسم گل پیشی محترم نعیم شاھین سر کے ہاتھوں انجام دی گئی عرشین اینڈ گروپ نے اسکول کا ترانہ بہترین انداز میں پیش کیا " اس کلاس میں شہر کے مشہور و ماہر خطاط جناب آصف سبحانی صاحب رہنمائی کریں گےفن خطاطی اور خوشخط رسم الخط کی اہمیت قرآن کی روشنی میں طلباء وطالبات کو روشناس کرایا گیا قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے جن چیزوں کی قسم کھائی ہےان میں سے ایک " قلم" بھی ہے رب کے قسم کھانے سے معلوم ہوا کہ بارگاہ ایزدی میں قلم کی کتنی قدر و منزلت ہے پروگرام کے صدر محترم اثر صدیقی صاحب نے اپنے خطبۂ صدارت میں کہا کہ " خوشخط رسم الخط شخصیت کا آئینہ ہوتی ہے " اور دیگر مہمانان کی جانب سے ایسے ہی زریں خیالات کا اظہار کیا گیا اور طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انتظامیہ کے اس قابل تحسین اقدام کےلئے دعائیہ و مبارکباد کے کلمات ادا کیے گیے رسم شکریہ کے کلمات محترمہ ریٔسہ تبسم ٹیچر نے ادا کیے اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا
شعبہ نشرواشاعت گلشن آمنہ ہائی اسکول