*مالیگاوں : شہر کانگریس پارٹی کی جانب سے گرووار وارڈ کے بلاک صدر حاجی فرید کی نگرانی میں اور عمران انجینیر. زین العابدین پٹھان. عبدالغفار شیخ کے تعاون سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس میٹنگ میں کانگریس پارٹی کے جیالے ورکرس بارش آنے کی صورت میں بھی اپنی کرسیوں پر ڈٹے رہے. اعجاز بیگ صاحب نے آج کی تقریر میں اپنے سخت تیور کا اظہار کیا اور کہا کہ شہر کی عوام نے دونوں سابقہ و موجودہ آمدار کو ایک لمبا عرصہ شہر کی ترقی کیلئے دیا مگر ان لیڈران نے شہر کے با صلاحیت بچوں بچیوں کیلئے کوئی ڈھنگ کا کالج بھی نہیں کھولا اور آج بھی شہر کے طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے ندی کے اُس پار کا رخ کرتے ہیں اور شہر دیکھ رہا ہے کہ ہمارے بچے بچیاں ندی کے اُس جانب جاتے ہیں تو شہر کے کیا حالات بنتے ہیں با شعور افراد جانتے ہیں اسی طرح انہوں نے اپنے اقتدار میں عوام کیلئے کوئی بڑا ملٹی اسپیسلٹی ہاسپٹل بھی نہیں کھولا. دونوں آجی ماجی آمدار نے نا ہی کوئی روزگار کے ذرائع قائم کئے شہر کی ماں بہنیں کالین کی صنعت کو تلاش کرتی رہی اور اویسی ہاسپٹل کے دیدار کو ترستی رہی. کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب نے کہا کہ حالیہ پارلیمنٹ الیکشن میں کانگریس پارٹی کی زبردست کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام کانگریس پارٹی کے ساتھ ہے اور میں اسی کامیابی کو نظر میں رکھتے ہوئے پوری طاقت کے ساتھ اسمبلی کا الیکشن لڑو گا. اگر شہر کی عوام مجھے موقع دے گی تو میں اس شہر کیلئے ملٹی اسپیسلٹی ہاسپٹل. کالج. روزگار کے ذرائع اور کانگریس پارٹی کا ساتھ لے کر شہر کی ترقی میں کام کاج کرو گا. اس میٹنگ میں گرووار وارڈ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حاضرین میں شور سنائی دیا کہ ابکی بار اعجاز بیگ آمدار۔ اس میٹنگ میں کانگریس پارٹی ذمہ داران کے علاوہ عمران جیلانی. مزمل مجو. اپنگ سیل کے سیکریٹری اظہر موبائل. مشکِ کامل سیٹھ. جمیل مچھلی والا. ہارون چچا. انیس رمضان. قمرالدین قریشی موجود تھے.*
*حاجی فرید کی کوششوں سے گرووار وارڈ کانگریس کی پر ہجوم میٹنگ* *اعجاز بیگ نے آجی ماجی آمدار کی ناقص کارکردگی پر کی سخت تنقید*
جولائی 24, 2024