NEET UG 2024 Counselling:۔ NEET UG 2024 کی کونسلنگ اگلے نوٹس تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس کے لیے آل انڈیا کوٹہ (AIQ) سیٹ کونسلنگ آج یعنی 6 جولائی سے شروع ہونے والی تھی۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے اسی دن شروع ہونے والی NEET UG کونسلنگ کو ملتوی کرنے سے انکار کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔ NEET UG 2024 کی کونسلنگ کی نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی بینچ ، جس میں جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا شامل ہیں، 8 جولائی کو NEET UG 2024 کی متعدد درخواستوں پر سماعت کرنے والی ہے۔ ان درخواستوں میں پیپر لیک کے الزامات، پورے امتحان کی منسوخی اور دوبارہ انعقاد کا مطالبہ، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے کاموں کی تحقیقات کا مطالبہ اور دیگر خدشات شامل ہیں۔
کونسلنگ متعدد راؤنڈز میں کی جاتی ہے، جس میں اسامیوں کے راؤنڈز اور ماپ اپ راؤنڈز شامل ہوتے ہیں۔ میڈیکل کے داخلہ امتحان میں کوالیفائی کرنے والے طلبہ کو پہلے NEET UG کونسلنگ کے لیے رجسٹریشن کرانا ہوتی ہے فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔ اس کے بعد آپشنز بھر کر انہیں لاک کرنا ہوتا ہے ۔ بعد میں دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے اور الاٹ شدہ انسٹی ٹیوٹ میں ذاتی طور پر رپورٹ کرنا ہوتا ہے۔
15 فیصد AIQ کے تحت NEET UG کونسلنگ میں سرکاری کالجوں، سینٹرل اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں کی سیٹیں، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ESIC) میڈیکل کالجوں میں بیمہ شدہ افراد (IP کوٹہ) کے بچوں کے لیے مخصوص نشستیں اور آرمڈ فورسز میڈیکل کالجز (AFMC) پونے دستیاب سیٹیں شامل ہیں ۔
بتادیں کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے 23 جون کو منعقدہ 813 (1563 میں سے) امیدواروں کے دوبارہ امتحان کا نتیجہ جاری کیا تھا۔ نظرثانی شدہ نتائج کے ساتھ ٹاپر کی تعداد 67 سے کم ہو کر 61 ہو گئی ہے، کیونکہ چھ امیدوار جن کے اسکورلاس آف ٹائم کی وجہ سے گریس مارکس دئے جانے کے بعد پرفیکٹ 720/720 ہو گئے تھے، لیکن دوبارہ منعقد ہوئے امتحان میں مکمل اسکور حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ حالانکہ انہوں نے 680 سے زیادہ کا اعلی اسکور حاصل کیا ہے۔