*✍🏻 مالیگاؤں :-* انٹر نیٹ پر موجود فتنہ پرور مقررین کی غلیظ اور افسانوی باتوں کی وجہ سے اہلسنّت کے نوجوان راہ حق سے بھٹک رہے ہیں، اہل بیت رسول کی محبت میں صحابہ کی گستاخی کرنے والے اور اصحابِ رسول کی محبت آلِ نبی کی گستاخی کرنے والے اپنی دنیا و آخرت دونوں بگاڑ رہے ہیں، نوجوانوں کو ان سے بچنا چاہیے اہلسنّت و جماعت صحابہ کا احترام اور اہل بیت سے محبت کرتے ہیں نوجوانوں کو باطل فرقوں سے دور رہنا چاہیئے اس طرح کے تمہیدی کلمات کا اظہار آج بروز جمعہ غوثِ اعظم روڈ،انور شعبان نگر، میں منعقد ذکرِ تاجدارِ کربلا کی پانچویں نششت میں *آلِ رسول مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* نے کیاـ قرآن مقدّس کی آیات طیبہ کی روشنی میں آپ نے *خلفائے راشدین سیّدنا صدیق اکبر، سیّدنا فاروق اعظم، سیّدنا عثمان غنی،سیّدنا مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنھم*، کی فضیلت کو بیان کیاـ تاریخی حقائق بیان کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ *دنیا کے پہلے نجیب الطرفین سید حضرت عبد اللہ المحض رضی اللہ تعالیٰ عنہ* نے عمر فاروق کی سنت پر عمل کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا لوگوں نے دریافت کیا تو آپ کہا کا میں حضرت عمر فاروق کو اپنا بزرگ مانتا ہوں مزید آپ نے فرمایا کہ امامِ جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت صدیق اکبر کو "صدیق" کہتے تھےـ اور امامِ جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ دشمنانِ صدیق اکبر کو جواب دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھے مولیٰ علی کے ساتھ سیدنا صدیق اکبر کی بھی شفاعت چاہیے، اپنے ملفوظات حسنہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے آپ نے کہا کہ *سیّدنا صدیق* سمیت تمام صحابہ کرام اہل بیت اطہار سے محبت رکھتے تھے اور اہل بیت کو اپنا آقا مانتے تھے حاضرین کرام کو پیغام دیتے ہوئے آپ نے کہا کہ باطل اور گمراہ فرقوں سے اجتناب کریَن اور اہلسنّت و جماعت کے سچے و ستھرے مسلک پر قائم رہیں ان شاء اللہ ہماری دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی ہی ہےـ
آج کی محفل میں عوام اہلسنّت کے علاوہ سادات کرام،مشائخین عظام، علمائے کرام،حفاظ اہلسنّت کثیر تعداد میں موجود تھےـ 26 واں سالانہ ذکرِ تاجدارِ کربلا کی پانچویں نششت صلوٰۃ و سلام و دعا کے بعد اختتام پذیر ہوئی ـ
*💐 رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (میڈیا ٹیم)*