موسمِ باراں جاری ہے، اور تقریباً دو ماہ مکمل ہونے کے قریب ہے، مگر بارش کا اب بھی انتظار ہے،
بارش پروردگار عالم کی رحمت اور بڑی نعمت ہے، ملک کے کئی شہر اور علاقے بارش کی کثرت اور سیلاب کی وجہ سے بربادہوچکے ہیں، مگر اس کے برعکس، مہاراشٹر میں کچھ علاقے، بالخصوص شہرِ مالیگاؤں اور اطراف میں اب تک خاطرخواہ بارش نہیں ہوئی، جس کے سبب کئی چیزوں میں بڑانقصان واقع ہوا ہے، امسال بارش کی کمی نے کسادبازاری اور قحط کا ماحول بنادیا ہے، نیزشہر کی جان پاورلوم صنعت پر بھی مندی چھائی ہوئی ہے یادرہے گناہوں کی کثرت اور زکوۃ کی مکمل طور پر ادائیگی نہ ہونے سے بارش رک جاتی ہے، اور بارش جیسی عظیم نعمت سے محرومی ہوتی ہے، اس لیے گناہوں سے بچیں، اورزکوۃ کی مکمّل طور پر ادائیگی کا اہتمام کریں، کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب لوگ زکوٰۃ روک لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے اس کے بدلے بارش روک لیتے ہیں (مستدرک للحاکم) اور قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا، يا قوم استغفروا ربكم ثم توبوا اليه يرسل السماء عليكم مدرارا (سورہ ہود) اس لئے پنج وقتہ نمازوں کےاہتمام کے ساتھ خوب کثرت سے توبہ واستغفار کریں، اپنے گناہوں کی معافی مانگے، اللہ کی طرف رجوع ہوکر زیادہ سے زیادہ استغفار کریں تاکہ پروردگار عالم راضی ہوجائے اور نفع بخش اور فرحت افزا بارش کانزول ہو،
اس طرح کی اپیل وگذارش *حضرت مولانا آصف شعبان صاحب (صدر جمیعت علماء مالیگاؤں) و اراکین جمعیتِ علماء سلیمانی* کرتے ہیں،