اسی کے ساتھ بہت جلد ہی مالیگاؤں عوامی پارٹی کے شہر صدر، خاتون صدر، یوا صدر،، وارڈ ادھیکش، اور دیگر عہدیداران کا تقرر بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔
پارٹی کے ذمہ داران شہر بھر کے مسائل پر نگاہ بنائے ہوئے ہیں اور عوام کے سبھی مسائل کے سدباب، سبھی کاموں میں شفافیت لانے جیسے مقاصد کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کے لیے پریشان شہریان مالیگاؤں کی عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے ایک ترتیب وار پروگرام بھی بنایا جارہا ہے جس کی تفصیل بھی جلد فراہم کردی جائے گی۔
اس ضمن میں مالیگاؤں عوام پارٹی کے کارکنان شہر بھر میں لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں اور ان کی پریشانیان دریافت کررہے ہیں تاکہ ایک خاکہ تیار کرکے سلسلہ وار عوامی کاموں کو انجام دیا جاسکے ۔
مالیگاؤں شہر عوامی پارٹی کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کی کڑی میں آج جمعہ کی شام کو نیا اسلام پورہ اور رمضان پورہ کے وہ نوجوان جو واقعہ میں قوم و ملت کا درد رکھتے ہیں انھوں نے پارٹی کے سرکردہ افراد کی موجودگی میں عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی پارٹی کا قدم قدم پر ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
عوامی پارٹی نے شہر مالیگاؤں کی فلاح و بہبود اور یہاں کی عوام کا درد رکھنے والے سبھی طبقات کے لوگوں سوشل ورکروں اور ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ واقعی میں مالیگاؤں شہر کی حقیقی و تابناک ترقی کے خواہاں ہیں تو وہ ایک بار ضرور عوامی پارٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کریں اور پارٹی کو طاقت پہنچائیں۔
اس میٹنگ میں عوامی پارٹی کے ذمہ داران سمیت رسول احمد، انصار احمد، ریحان احمد، اعجاز احمد، عرفان الدین، شیخ عرفان، رئیس احمد، مزمل حسین، رضوان احمد، نوید اختر، جلیل احمد وغیرہ موجود تھے۔