کل بروز منگل بعد نماز عصر رضا چوک خوشامد پورہ میں مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ صاحب کی کوششوں سے اور ڈی پی ٹی سی (نیوجن سمیتی) کے فنڈ سے شہر کے دو راستوں کا افتتاح عمل میں لایا جا رہا ہے. پہلا راستہ خانقاہ مسجد سے لیکر اشرفیہ چوک تک سیمنٹ کنکریٹ روڈ اور دوسرا روڈ ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے بنگلے سے لیکر موجودہ آزاد نگر پولس اسٹیشن تک یہ دونوں ہی روڈ ایک کروڑ کی خطیر رقم و اعجاز بیگ کی ذاتی دلچسپی سے منظور ہوا ہے. خوشامد پورہ. چندن پوری گیٹ. اشرفیہ چوک و آس پاس کی عوام کو ملنے والے اس تحفے کو لیکر علاقے کے سرکردہ افراد نے اعجاز بیگ صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی. یاد رہے کہ پچھلے کچھعرصہ قبل سے اعجاز بیگ کو کانگریس پارٹی کی صدارت ملی ہے تب ہی سے انہوں نے عوامی کاموں کو ریاستی لیڈران کے توسط سے فنڈ حاصل کیا اور شہر میں تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بہترین کردار پیش کیا ہے. صدر کانگریس کے اس طرح کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے شہر کی عوام کو انکا صدر بلدیہ کا وقت یاد آ رہا ہے اور اسی لیے شہر کی عوام پُر امید ہے کہ اعجاز بیگ صاحب اس اسمبلی میں امیدواری کرے اور شہر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب آغاز ہو.*
*شہر کی عوام اور کانگریس پارٹی کے ہمدردوں و چاہنے والے سبھی افراد سے گزارش ہے کہ کل بعد نماز عصر رضا چوک خوشامد پورہ میں ہونے والے اس افتتاحی تقریب میں ضرور بہ ضرور شرکت کریں ایسی پریس ریلیز عادل پٹھان نے ارسال کی ہے.*
*اپیل کردہ کانگریس جنرل سیکرٹری عبدالغفار شیخ*