عظیم الشان محفل نعت وجلسہ عام بعنوان"یوم عاشوراءاور ہماری ذمہ داریاں"*
عوام الناس کو اطلاع دیجاتی ہے کہ جمعیت علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ)کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ ونعتیہ پروگرام,ان شاء اللہ بتاریخ ١٠/محرم الحرام,١٤٤٦ھ,مطابق 17/جولائی 2024بروز بدھ بعد نماز مغرب سے رات دس بجے تک,منعقد ہوگا-
اس اجلاس کی صدارت,شھر عزیز کے مقتدرعالمِ دین وصدر جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ
*حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب*
فرمائیں گے-
ملک کے مشہور مداحِ رسول ﷺ,اور مقبول نعت خواں,
*قاری فہیم صاحب پیانوی*
محبت رسول ﷺ اور عظمت صحابہ رضی اللہ عنھم کا جلوہ بکھیریں گے اور سامعین و سامعات کواپنی خوش الحانی سے محظوظ فرمائیں گے-
یاد رہے,یہ عظیم الشان جلسہ عام دفتر جمعیت علماءمالیگاؤں کے پاس,نیاپورہ,مدنی روڈ,حضرت مولانا سیدحسین احمد مدنی رح گیٹ پر,منعقدہوگا,
آپ سے گذارش ہیکہ مع اپنے دوست واحباب اس جلسے میں وقت مقررہ پر شرکت کریں-
گذارش کنندگان:-
اراکین مجلس عاملہ و منتظمہ جمعیت علماء مالیگاؤں(مدنی روڈ)