نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ، انڈرگریجویٹ (NEET-UG) 2024 کے دوبارہ منعقدہ امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ہیں ۔ یہ امتحان گریس مارکس اور پیپر لیک ہونے کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں صرف 1,563 طلبہ شریک ہوئے۔ وہ طلباء جنہوں نے NEET UG 2024 کے دوبارہ امتحان میں شرکت کی تھی وہ اپنے نتائج NTA کی سرکاری ویب سائٹ exam.nta.ac.in پر دیکھ سکتے ہیں۔
این ٹی اے نے 23 جون کو 1,563 امیدواروں کے لیے دوبارہ امتحان لیا تھا۔ NEET UG کے امتحان میں ‘وقت کے ضیاع’ کی وجہ سے طلبہ کو گریس مارکس دیئے گئے، جس پر سوالات اٹھائے گئے اور بعد میں یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا، جہاں اس نے گریس نمبروں کے معاملے کو منسوخ کرتے ہوئے ان طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان منعقد کرانے کا حکم دیا تھا۔
NEET UG 2024 کا دوبارہ منعقدہ امتحان: اس طرح چیک کریں نتائج۔
پہلے NEET UG 2024 exam.nta.ac.in کی سرکاری ویب سائٹ پر لاگ کریں ۔
ہوم پیج پر دستیاب ‘NEET UG Re-Exam Result 2024’ ٹیب پر کلک کریں۔
لاگ ان کی تفصیلات جیسے درخواست نمبر، DOB اور سیکورٹی پن کو پُر کریں۔
ایک نئی ونڈو کھلے گی اور نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہوگا۔
طلباء اپنا نتیجہ ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کر سکتے ہیں۔
صرف 813 طلباء نے امتحان دیا ہے۔
جن طلباء کے نتائج جاری ہو چکے ہیں انہیں یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا ان کے اسکور کارڈ میں ان کی تصویر اور بارکوڈ موجود ہے یا نہیں۔ اگر تصویر اور بارکوڈ نظر نہیں آرہے ہیں تو دوبارہ اسکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اسی وقت، NTA کی طرف سے دوبارہ منعقد کرائے گئے امتحان میں، 1,563 میں سے صرف 813 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ بقیہ 48 فیصد امیدواروں نے اضافی نشانات کو چھوڑ کر اپنے اصل اسکور کا انتخاب کیا ہے۔ اب کونسلنگ کا عمل 6 جولائی سے شروع ہوگا۔
نیٹ یو جی 2024 امتحان کا تنازعہ
اس سال NEET UG کا امتحان 5 مئی کو ہوا تھا، جس میں 24 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تھی۔ اس امتحان کا نتیجہ NTA نے 4 جون کو جاری کیا، جس میں 67 طلباء نے 720 میں سے 720 نمبر حاصل کیے۔ ان میں سے چھ طالب علم ہریانہ کے جھجر کے ایک مرکز سے تھے۔ اس کے بعد معاملہ تنازعہ شرو ع ہوگیااور امتحان میں دھاندلی کے الزامات لگنے لگے۔
امتحان کے پیپرلیک ہونے سے پہلے ہی طلبہ الزامات لگا رہے تھے لیکن جیسے ہی نتیجہ سامنے آیا طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔ NEET-UG 2024 پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں کی وجہ سے جانچ کے تحت ہے۔ جائزہ لینے کے بعد وزارت تعلیم نے کیس کو جامع تحقیقات کے لیے سی بی آئی کو سونپ دیا ہے۔ اس کے علاوہ، سی بی آئی، جو NEET UG 2024 کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہی ہے، نے گجرات میں سات مقامات پر تلاشی لی۔