عروس البلاد ممبئی میں جنتا بینک کو ملا بیسٹ کو آپریٹیو بینک ایوارڈ
اگست 24, 2024
ہمارے اسلاف کا لگایا ہوا پودہ آج تناور درخت بن گیاہے بنکروں مزورں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی جنتا بینک تعمیری محاذ کے پرچم تلے روز بروز برق رفتار سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے مورخہ 23 اگست 2024 بروز جمعہ عروس البلاد ممبئی میں سہار ایئر پورٹ کے پاس واقع انٹرنیشنل سہارا اسٹار ہوٹل میں راشٹریہ اربن کو آپریٹیو ادارے کی جانب سے جنتا کوآپریٹیو کو بیسٹ کو آپریٹیو بینک ایوارڈ سے نوازہ گیا جو تعمیری محاذ،بورڈ آف ڈائریکٹرس،اسٹاف جنتا بینک کی محنتوں کا ثمرہ ہے اور شہریان بالخصوص شیئر ہولڈرس کے لیے باعث مسرت ہے اس باوقار تقریب تقسیم تقریب میں ملک کی عظیم شخصیات نے شرکت کی اور بینک کے کاروبار سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی معلومات فراہم کی جس سے بینک کے کاروبار کو مزید تقویت ملے گی اس باوقار ایوارڈ کو راجستھان اربن کو آپریٹیو بینک فیڈریشن کے چئیرمین موہن پراشر کے ہاتھوں دیا گیا تقسیم تقریب ایوارڈ میں چیئرمین محمد لقمان،اکرام سیٹھ، سہیل ماسٹر،ڈاکٹر اخلاق،حنیف سلیمان،اسسٹنٹ سی او شرجیل صاحب نے شرکت کی