مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے ہم نے اپیل کی تھی کہ وہ سولار سسٹم کیلئے عریضہ کریں ہم سرکار سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ۔اور اس اپیل پر شہر کے کئی مساجد اور مدارس نے ہمیں عریضہ دیا تھا ۔جب یہ خبر ہمارے ذریعے عوام تک پہنچی تو شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ آصف مسجد مدرسہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہا ہے ۔لیکن مفتی اسمٰعیل کو کتنی سمجھ ہے؟ہمیں پتہ ہے ۔ایم ایل اے کو اپنا مقام سمجھنے کی ضرورت ہے ۔مفتی اسمٰعیل کا غیر ذمہ دارانہ بیان تھا۔آصف شیخ نے کہا کہ ایم ایل اے کا مطلب انہیں صرف ایم ایل اے فنڈ تک ہی معلومات ہے۔قانون ساز اسمبلی کے رکن کو کیا کیا اختیارات ہوتے ہیں یا سرکار نے عوام کیلئے کونسی اسکیم جاری کر رکھی ہے اور عوام کو اس سے کس طرح فائدہ پہنچایا جائے؟ اسکا علم مفتی اسمٰعیل کو نہیں ہے۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا۔ موصوف آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے شکیل جانی بیگ گارڈن نور باغ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔آصف شیخ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں گزشتہ دس بارہ سالوں سے ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ بورڈ اسکیم جاری ہے اور اس اسکیم مدرسہ بورڈ سے کئی فلاحی اسکیم جاری ہیں لیکن اس میں سولار سسٹم کی کوئی اسکیم نہیں تھی ۔جس پر ہم نے مالیگاؤں شہر سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کی جانب سے مہاراشٹر کے نائب وزیر و وزیر مالیات اجیت پوار سے مطالبہ کیا تھا کہ اس ذاکر حسین مدرسہ بورڈ اسکیم میں ترمیم کرتے ہوئے مساجد و مدارس کو سولار انرجی کی سہولیات فراہم کی جائے ۔اس کیلئے ہم نے مالیگاؤں شہر کے مساجد و مدارس کی جانب سے 110 عریضہ اجیت پوار کے ذریعے پلاننگ ڈپارٹمنٹ کو دیا تھا اور اجیت پوار نے پلاننگ ڈپارٹمنٹ کو اسپیشل کیس بتاتے ہوئے مالیگاؤں کے پروپوزل کو منظوری دینے کی سفارش کی۔جس پر سرکار نے ہمارے مطالبہ پر غور و خوص کیا اور مالیگاؤں شہر سمیت مہاراشٹر کیلئے ایک تاریخی فیصلہ لیا ۔اجیت پوار کے محکمہ منصوبہ بندی نے جی آر میں ترمیم کرکے 6 ستمبر بروز د جمعہ کو نیا جی آر جاری کیا ۔مدرسہ بورڈ اسکیم میں سولار سسٹم لگانے کا فیصلہ محکمہ اقلیتی کو دیا۔اصف شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرنے کے بعد مہاراشٹر سرکار بالخصوص اجیت پوار کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کے بیان کے بعد شہر کی مساجد کے اطراف میں مدارس کے ذمہ داران کشمکش میں مبتلا ہوئے اور ہمارے پاس تقریباً 110 مساجد و مدارس کے ذمہ داران کی تجویز آئی جسے ہم نے اجیت پوار کے ذریعے پلاننگ ڈپارٹمنٹ کو دیا اور وزارت مالیات کے زیر اثر جاری منصوبہ بندی محکمہ نے مالیگاؤں شہر کی مساجد و مدارس کے کیلئے 5 کروڑ روپیہ کی خصوصی گرانٹ منظور کی ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کی بڑی مسجد و مدرسہ کو پانچ لاکھ اور چھوٹی مسجد و مدرسہ ک سلام چار لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل پہلے معلومات لے لیا کرو پھر کچھ بولا کرو، ایم ایل اے کے غلط اور گمراہ کن بیان سے شہر کی سیکڑوں مساجد کو سولار سسٹم ابھی نہیں ملا پایا ہے لیکن ہم بقیہ تمام مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی اپنی مسجد و مدرسہ کے سولار سسٹم کا عریضہ لا کر دیں ہم انہیں بھی سولار سسٹم بجلی کیلئے گرانٹ منظور کروانے کی کوشش کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم ضابطہ اخلاق الیکشن سے پہلے کام کرنے کی کوشش کرینگے اور نہیں تو پھر الیکشن بعد یہ کام کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی حکومت کے فنڈ سے شہر کی عید گاہوں کے وال کمپاؤنڈ کے کام کئے تھے ۔ہم کام کرنے والے ہیں ۔جنہیں مدرسہ بورڈ کا ذمہ دار بنایا گیا ہے وہ صرف گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ کے علاوہ خالد حاجی، اسلم انصاری ،شکیل بیگ ،سلیم انور، عقیل حاجی، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،حافظ انیس اظہر،سید مسلم،سلیم گیرج والا ،اجو لہسن والا،شاہد قاضی شفیق باکسر وغیرہ افراد موجود تھے ۔
جن مساجد و مدارس کو منظوری ملی انکے نام
1)مدرسہ و مسجد یوسف اُگادی
2)مدرسہ و مسجد اُمِِّ مختار
3)مدرسہ و مسجد سنگمیشور
4)مدرسہ و مسجد اہل حدیث موتی پورہ
5)مدرسہ و مسجد اہل حدیث موسم پل
6)مدرسہ و مسجد جمیلہ اہل حدیث
7)مدرسہ و مسجد خلیل فیضی
8)مدرسہ و مسجد محمدی مسجد اہل حدیث
9)مدرسہ و مسجد رحمت اہل حدیث
10)مدرسہ و مسجد رحمت اہل حدیث
11)مدرسہ و مسجد گولڈن نگر اہل حدیث
12)مدرسہ و مسجد اہل حدیث نیا اسلام پورہ
13)مدرسہ و مسجد حاجی عبدالرحمن
14)مدرسہ و مسجد فوزان مدینہ
15)مدرسہ و مسجد عبدالعزیز بیچئی
16)مدرسہ و مسجد دعوت اسلامی ہند
17)مدرسہ و مسجد اکبری
18)مدرسہ و مسجد نزیریہ
19)مدرسہ و مسجد خلفائے راشدین
20)مدرسہ و مسجد ملّت
21)مدرسہ و مسجد مہدِ ملّت
22)مدرسہ و مسجد رابعہ
23)مدرسہ و مسجد آمنّہ
24)مدرسہ و مسجد زینب
25)مدرسہ و مسجد اشرفی
26)مدرسہ و مسجد سنّی قادریہ جامعہ مسجد
27) مدرسہ و مسجد اسمٰعیل
28)مدرسہ و مسجد عمّر (ٹرسٹی ڈاکٹر رئیس)
29)مدرسہ و مسجد حبیب
30)مدرسہ و مسجد انگنو سیٹھ
31)مدرسہ و مسجد ابوزر غفّاری
32)مدرسہ و مسجد عزیز سیٹھ نگینہ
33)مدرسہ و مسجد محمد یوسف
34)مدرسہ و مسجد مدّو سیٹھ سپاڑی بازار
35)مدرسہ و مسجد اللہ اکبر اہل حدیث
36) مدرسہ و مسجد آفتاب رسالت
37)مدرسہ و مسجد شمشاد مظفّر
38)مدرسہ و مسجد اشفاق احمد حاجی غفّار
39)مدرسہ و مسجد حاجی محمد ابراہیم
40)مدرسہ و مسجد بتول حجّن پارک
41)مدرسہ و مسجد اہل سنت لطیفیہ
42)مدرسہ و مسجد حاجی محمد عبّاس
43) مدرسہ و مسجد موتی
44)مدرسہ و مسجد حاجی محمد یاسین
45)مدرسہ و مسجد خانقاہ مجّددیہ
46)مدرسہ و مسجد مکّرم
47)مدرسہ و مسجد اہلسنت گلشن محمود
48)مدرسہ و مسجد صوفیہ
49)مدرسہ و مسجد انوارِ نبوی
50)مدرسہ و مسجد صالحِ حجّن
51)مدرسہ و مسجد معراجِ العلوم
52)مدرسہ و مسجد خلیفہ اؤّل حضرت ابوبکر صدیق
53)مدرسہ و مسجد بڑا قبرستان حمیدیہ مسجد
54)مدرسہ و مسجد نئی مسجد
55)مدرسہ و مسجد سلیمانی
56)مدرسہ و مسجد خدیجہ بی بی عائشہ
57)مدرسہ و مسجد تجوید القرآن
58)مدرسہ و مسجد ریاض الجنہ
59)مدرسہ و مسجد حامعہ ابوالحسن
60)مدرسہ و مسجد محمدیہ
61)مدرسہ و مسجد حضرت علی مرتضیٰ
62)مدرسہ و مسجد غربید
63)مدرسہ و مسجد نورالنجوم
64)مدرسہ و مسجد سعیدہ حجّن
65)مدرسہ و مسجد سنّی جامعہ مسجد یارسول اللہ
66)مدرسہ و مسجد اسحاق بن یاسین
67)مدرسہ و مسجد خیرالاسلام
68)مدرسہ و مسجد حضرت اکرم
69)مدرسہ و مسجد بھاؤ میاں
70)مدرسہ و مسجد خالد بن ولید
71)مدرسہ و مسجد خانقاہ اشرفیہ
72)مدرسہ و مسجد عربیہ دارالعلوم حنفیہ سنّیہ
73)مدرسہ و مسجد ضیاء السلام
74)مدرسہ و مسجد اولیاء
75)مدرسہ و مسجد بتولِ شفیع (بچوں کا یتیم خانہ)
76)مدرسہ و مسجد قصاب باڑہ
77)مدرسہ و مسجد بتولِ حجّن درے گاؤں
78)مدرسہ و مسجد تحفظِ اسلام
79)مدرسہ و مسجد حجّن اولیاء
80)مدرسہ و مسجد سلیم النساء
81)مدرسہ و مسجد تاج الشعریہ
82) مدرسہ و مسجد عائشہ حجّن
83)مدرسہ و مسجد حاجی عبدالرشید
84)مدرسہ و مسجد مدنی
85)مدرسہ و مسجد انوارِ مدینہ
86)مدرسہ و مسجد قریشہ
87)مدرسہ و مسجد رابعہ عبدالغفور
88)مدرسہ و مسجد عثمانیہ
89)مدرسہ و مسجد پاسبانِ ملّت
90)مدرسہ و مسجد پلٹن کیمپ
91)مدرسہ و مسجد جامعہ
92)مدرسہ و مسجد عثمان زکریا
93)مدرسہ و مسجد ابن عباس
94)مدرسہ و مسجد حضرت بلال
95)مدرسہ و مسجد بسم اللہ حجّن
96)مدرسہ و مسجد ابوبکر صدیق
97)مدرسہ و مسجد صدیق اکبر
98)مدرسہ و مسجد شریفہ حجّن
99)مدرسہ و مسجد جونا قبرستان
100)مدرسہ و مسجد ابوبکر صدیق حلوائی
101)مدرسہ و مسجد عظمت انصاری
102)مدرسہ و مسجد یاسین مسلم گولڈن نگر
103)مدرسہ و مسجد اہل حدیث جعفر نگر
104)مدرسہ و مسجد نوُر جعفر نگر
105)مدرسہ و مسجد مکّہ مرزا غالب روڑ
106)مدرسہ و مسجد خانقاہ امدادیہ
107) مدرسہ و مسجد مکّہ
108) مدرسہ و مسجد خانقاہ امدایہ
109) مدرسہ و مسجد حنیف صابر اشرفی
110) مدرسہ و مسجد سمکسیر قبرستان