مالیگاؤں (راست نامہ نگار) مالیگاؤں شہر میں خلافت عثمانیہ اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالٰی عنہا کے دور حکمرانی کو واپس لانے اور رشوت و کمیشن خوری سے پاک سیاست کرنے کا نعرہ لیکر شہری سیاست میں قدم رکھنے والے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے تیسرا محاذ کی بنیاد رکھی اور 2007 کے کارپوریشن چناؤ میں 27 سیٹیں لیکر حاجی نجم الدین شیخ کو میئر بنایا ۔پھر 2012 میں مفتی اسمٰعیل نے عوامی مقبولیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کارپوریشن چناؤ کے ٹکٹ لاکھوں روپے میں فروخت کئے اور رشوت لیکر ٹکٹ دینا شروع کیا ۔انہوں نے ایک ٹکٹ کیلئے 20 سے 25 لاکھ روپے تک وصول کیا ۔اور جب ہمیں سپورٹ دینے کی بات آئی تو مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مفت میں شہری مفاد میں ہمیں سپورٹ نہیں کیا بلکہ انہوں نے کارپوریشن اقتدار میں ہمیں حمایت دینے کیلئے کروڑوں کی ڈیل کی ۔اس طرح کے تنقیدی و الزامات سے ہر سخت لہجے میں آصف شیخ رشید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔موصوف قلعہ خندق کے پاس واقع ہال میں ایک پبلک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ میٹنگ قلعہ ۔رسول پورہ، موتی پورہ، غالب نگر، قلعہ جھونپڑ پٹی ،اسلام آباد و روی وار وارڈ کی عوام اور نوجوانوں کی جانب سے انصاری اقبال پہلوان کی صدارت میں منعقد کی گئی ہے ۔میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس میٹنگ کا عنوان ہی رکھا گیا تھا کہ قلعہ کی بات قلعہ میں، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ان 17 سالوں میں قلعہ وارڈ کی عوام کو کیا دیا؟ کیا قلعہ کی حفاظت کیلئے وہ میدان میں آئے؟ اسمبلی میں نتیش رانے کا جواب دیا کہ میرے شہر پر الزامات لگانے والے نتیش رانے جھوٹ بول کر حکومت کی توجہ بھٹکا رہے ہیں لیکن مفتی اسمٰعیل نے ایسا نہیں کیا ۔نتیش رانے قلعہ پر چڑھ کر دھمکی دیکر چلا جاتا ہے اور مفتی اسمٰعیل خاموش رہتے ہیں ۔کیا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نعمانی بریج کو بنایا؟ نعمانی بریج شیخ آصف کی ہی دین ہے ۔جیسا بھی بنا ہے آمد و رفت کیلئے کافی تھا ۔آج سے پانچ سال قبل میں نے اسے بنایا لیکن مفتی اسمٰعیل نے ضرورت کے مطابق اسے اونچا نہیں بنایا صرف عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ قلعہ وارڈ کی عوام کے نوجوان کو کارپوریشن میں انجنئیر بنایا؟ ٹھیکہ دار بنایا؟کسی ٹیچر کو جاب پر لگایا؟ کوئی ڈاکٹر کو کارپوریشن میں لگایا؟ قلعہ وارڈ میں کوئی مثالی کارنامہ انجام دیا؟ کسی بنکر اور رنگین ساڑی کے مسائل حل کئے؟ نہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کچھ نہیں کیا صرف انہوں نے قلعہ وارڈ کو فدائین دستہ کا جذباتی نام دیا ۔اور آپ بھی محبت میں، احترام میں مفت میں مفتی اسمٰعیل کے ساتھ کھڑے رہیں لیکن نہ کسی کا ذاتی فائدہ ہوا نہ وارڈ کا ۔مفتی اسمٰعیل نے صرف دو لوگوں کا فائدہ کیا ایک تو سب کو پتہ ہے اور دوسرا وہ خود ہیں، قلعہ سمیت مفتی اسمٰعیل قاسمی نے عوام کی ووٹوں کو فروخت کیا ہے ۔کبھی مئیر چناؤ میں مال لیکر، کبھی ٹکٹ فروخت کرکے، کبھی شندے و بی جے پی کو اہم ایل سی چناؤ میں ووٹ دیکر، لیکن کبھی انہوں نے وارڈ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل اب پہلے جیسے مفتی اسمٰعیل نہیں رہ گئے وہ راستہ بھٹک گئے ہیں اب انہیں گھر بیٹھا دو اور مجھکو اس مرتبہ ایم ایل اے بنا دو پھر دیکھو میں کس طرح اس وارڈ کو ساتھ لیکر پورے شہر کی تعمیر و ترقی کرتا ہوں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ جب تک ہم شیخ رشید صاحب کی قیادت میں کارپوریشن اقتدار میں تھے تب تک دادا بھسے کی ہمت نہیں تھی کہ وہ کوئی کام ندی کے اس پار لیکر بتائیں، اسکی اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ مالیگاؤں سینٹرل کے سرکاری آفس و دواخانوں کے وارڈ کو ندیا کے اس پار لیکر جائے لیکن جیسے ہمارا اقتدار ختم ہوا دادا بھسے نے دادا گیری بتانا شروع کردیا ۔مفتی اسمٰعیل قاسمی سٹانہ ناکہ ہاسپٹل کے افتتاح میں موجود تھے انہیں پتہ رہنا چاہیے تھا کہ یہ ڈلیوری و بچوں کی تشخیص کا ہاسپٹل سول اسپتال میں منظور ہوا تھا آج کیوں سٹانہ ناکہ لے جایا جارہا ہے ۔دادا بھسے سول کا ڈلیوری وارڈ اٹھا کر لے گئے اور ہارون انصاری ہاسپٹل و علی اکبر واڈیا میں جاکر کہتے ہیں کہ سٹانہ ناکہ ہاسپٹل میں مالیگاؤں سینٹرل کے مریض مت شفٹ کرنا، انہیں دھولیہ لیکر جانا ۔یہ کہاں کا انصاف ہے؟ یہ کیسی دادا گیری ہے؟ آصف شیخ نے کہا کہ یہ مفتی اسمٰعیل کی کمزور قیادت کا نتیجہ ہے ۔اپ مجھکو اسمبلی میں کامیاب کرو پھر دیکھو دادا بھسے رہ یا نتیش رانے سب کو سبق سیکھایا جائے گا پھر وہ کبھی مالیگاؤں کیساتھ بھید بھاؤ نہیں کرینگے ۔
آصف شیخ نے مزید کہا کہ میں قلعہ سے الیکشنی جنگ کا اعلان کرنے آیا ہوں ۔اپ مجھکو ایم ایل اے بناؤ، اس وارڈ کی عوام کا روپیہ، زمین، کارخانہ اور ریتی والوں سے ہفتہ وصولی کرنے والوں سے آزادی دلاؤں گا ۔مفتی اسمٰعیل کو تمھاری کوئی فکر نہیں، انہیں صرف اپنی کرسی اور اپنا مال پیارا ہے ۔کارپوریشن چناؤ اور اسمبلی چناؤ کیلئے اسلام آباد پانی کی ٹانکی والوں کا مفتی اسمٰعیل سے بٹوارہ ہوگیا ہے ۔مفتی اسمٰعیل نے اطہر حسین تارے کو کارپوریشن میں نوکری کا وعدہ کیا تھا لیکن نہیں دیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں دادا گیری، غنڈہ گردی کے نام پر بدنام کیا گیا اور آپ سب کو گمراہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ میرے قریب آؤ، مجھوک دیکھو، سمجھو اور میرا کام کرنے کا طریقہ کیسا ہے دیکھو، میں سب کو ساتھ لیکر چلنے والا ہوں، اگر یقین نہ آئیں تو ہزار کھولی، نور باغ، مہاڈا اور نیا اسلام پورہ و رمضان پورہ کی عوام سے پوچھو ہم کیا ہیں اور ہمارا گھرانہ کیسا ہے؟ ہم نے کسی مظلوم و غریب کو پریشان نہیں کیا، مارا ٹھونکا نہیں، کسی کی زمین، کارخانے پر قبضہ نہیں کیا، شفاف سیاست کرتے ہیں لوگوں کے دکھ سکھ میں جاتے ہیں اور لوگ ہم سے خوش رہتے ہیں ہم سب کو ساتھ لیکر کام کرتے ہیں، آپ بھی آؤ، میں اپکو گلے لگاتا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ایک ووٹ سے کئی شکار کرو، الیکشن کے دن سلپ لیکر پولنگ بوتھ پر جاکر مجھکو ووٹ دو اور مفتی اسمٰعیل کو گھر بیٹھا دو، دوسے گھرانے کی دادا گیری خود بخود ختم ہوجائے گی ان شاء اللہ ۔
اس پبلک میٹنگ آصف شیخ انتہائی الگ انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وارڈ میں دادا گیری کرنے والوں کی دادا گیری بھی ہم ختم کرینگے اور اسمبلی میں مسلمانوں کیخلاف بولنے والے رانے جیسے لوگوں کی دادا گیری بھی قانونی طریقے سے ختم کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ قلعہ وارڈ کی عوام کو ڈرا دھمکا کر سیاست کرنے والے گھرانے کے ظلم و ستم کو بھی ہم ختم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک دفعہ مجھکو ووٹ دو اور کامیاب کرو، کسی سے ڈرے بغیر ہمارا ساتھ دو، اگر آپ کو کسی نے دھکا بھی لگایا تو انکی سمجھ بنا دونگا ۔آصف شیخ دادا بھسے کے بھید بھاؤ، مفتی اسمٰعیل کی ناکامی اور نتیش رانے کی زیر افشانی کے خلاف جم کر برسے ۔انہوں نے کہا کہ ہم قلعہ کی حفاظت کرینگے ۔کسی میں ہمت نہیں کہ وہ قلعہ سے ایک اینٹ بھی اکھاڑ کر بتائیں، بلڈوزر چلانا تو بہت دور ہے ۔جب تک شیخ آصف ہے قلعہ کو کوئی نقصان نہیں ہونے دونگا ۔آصف شیخ نے قلعہ وارڈ کے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین سے اپیل کرتے ہوئے اس مرتبہ اسمبلی میں کثیر تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔اور یہ بھی اپیل کی کہ 17 سالوں میں کارپوریشن کے اقتدار اور دس سالوں کی ایم ایل اے شپ کے دور میں مفتی اسمٰعیل نے اس قلعہ وارڈ کو کیا دیا اور کیا نہیں؟ اسکا محاسبہ کریں پھر مجھکو ووٹ دیں۔اس موقع پر رضوان ممبر، اعجاز عمر ،حافظ انیس اظہر،وغیرہ نے انتہائی سنجیدہ و چشم کشا تقاریر کرتے ہیں عوام کے ذہن کو ہموار کرنے کی کوشش کی ۔پروگرام میں شرکت وارڈ کی جانب سے آصف شیخ کا سرداری والی پگڑی پہنا کر استقبال کیا گیا، یہاں شریف ڈی، نثار بھنگار والا ،فرید بھائی، اطہر تارے گروپ، ندیم بھائی آصف بھائی، رضوان ممبر، کریم موٹو،شکیل شاہ، شریف شاہ سمیت سیکڑوں نوجوان موجود تھے ۔قلعہ خندق کے اطراف میں پولس کا بھاری بھرکم بندوبست بھی دیکھا گیا ۔یہاں آصف شیخ کے گھرانے سے حاجی عقیل شیخ ،خالد حاجی و احسان سمیت درجنوں نوجوانوں بھی موجود تھے ۔