مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 22 ستمبر 2024 ، بروز اتوار کو شب 8 سے 10 بجے تک قلعے کی بات قلعہ میں نامی عنوان سے ایک مجلس مزاكره کے کا انعقاد قلعه خندق بال عوامی ادارے کے پاس
نوجوانان قلعہ ، موتی پوره ، اسلام آباد، قلعہ جھونپڑی ، غالب نگر ، روی وار وارڈ کے نوجوانوں کی جانب سے آصف شیخ رشید کی قیادت میں کیا جارہا ہے ۔جس میں روی وار وارڈ کی عوام نےکیا کھویا ؟کیا یا یا ؟پر آصف شیخ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔اس مذاکرہ میں آصف شیخ عوام کو بتائیں گے کہ قلعہ جھونپڑ پٹی کا قانونی دفاع کیسے ہو گا؟ اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانان قلعہ ،موتی پوره ، اسلام آباد، قلعہ جھونپڑی ، غالب نگر ، روی وار وارڈ کی عوام کا کہنا ہے کہ ہم بھی جانتے ہیں کہ مفتی محمد اسمعیل صاحب 17 سال قبل تیسرا محاذ بنا کر سیاست میں آئے تھے اور انھوں نے بیت المال کی حفاظت کیلئے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔ اس وقت روی وار وارڈ سے اُن کو بہت زیادہ ووٹ، عزت اور حمایت دی گئی تھی لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ گذشتہ 17 سالوں میں 2 مرتبہ ایم ایل اے اور 3 میٹر شپ ملنے کے باوجود مفتی صاحب نے اس حلقے کے ساتھ زبر دست بے اعتنائی اور بے وفائی کی، اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا، آئندہ اسمبلی الیکشن میں ہم اپنے ووٹ کا استعمال کرنے سے پہلے ان کی کارکردگی کا جائزہ ضرور لیں گے، ہم جاننا چاہیں گے کہ ہمارے وارڈ نے کیا کھویا کیا پایا؟ اسی مناسبت سے 22 ستمبر 2024، بروز اتوار قلعہ خندق ہال ( عوامی ادارے کے پاس ) میں ایک اہم میٹنگ رکھی گئی ہے۔اس میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اپنے موقف کا اظہار کریں گے۔اس میٹنگ میں قلعہ جھونپڑ پٹی کے خلاف زہر افشانی کرنے والے BJP کے ایم ایل اے نتیش رانے کی باتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اور قلعہ جھونپڑ پٹی کے تحفظ کیلئے قانونی راہ نمائی بھی کی جائے گی۔ نوجوانان قلعہ ، موتی پوره ، اسلام آباد، قلعہ جھونپڑی ، غالب نگر ، روی وار وارڈ سے درخواست ہے کہ اس میٹنگ میں شریک ہو کر اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیں۔اس طرح کی اپیل بھی نوجوانان روی وار وارڈ کی جانب سے کی گئی ۔