مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے مزدوروں کے ساتھ بھید بھاؤ کیا جارہا ہے ۔مہاراشٹر سرکار کی جانب سے جاری کی گئی اسکیم سے انہیں فائدہ نہیں دیا جارہا ہے ۔مالیگاؤں آؤٹر کے رکن اسمبلی و موسم زیر دادا بھسے مزدوروں کو ملنے والی کٹ و امداد ندیا کے اس پار لیکر جارہے ہیں اور مالیگاؤں سینٹرل کے مزدوروں کے عریضہ تعطل کا شکار ہیں. اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر لیبر کمشنر کمار صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے باندھ کام مزدوروں کیلئے اسکیم کی معلومات طلب کی ۔اور اس کے بعد ناسک ممبئی سے تفصیلات طلب کرنے کے بعد مزدوروں کو فائدہ پہنچانے کا مکمل ارادہ ظاہر کیا ۔اس طرح کی تفصیلات ڈائمنڈ لانس میں مزدوروں کے رہنمائی اجلاس سے آصف شیخ نے خطاب کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج مزدوروں کے حقوق پر بھی شب خون مارا جارہا ہے ۔مالیگاؤں کے مسلم مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہیں اور اسکے ذمہ دار شہر کے رکن اسمبلی و منتری ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی جانب سے مزدوروں کی رہنمائی، رجسٹریشن تک پوری مدد کی جائے گی اور انہیں مزدور کارڈ بنا کر دیا جائے گا اور یہی نہیں بلکہ منترالیہ تک عریضوں کو منظوری دلائی جائے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار کی مزدوروں کیلئے فلاحی اسکیم میں گونڈی، مستری، پالسٹر کاریگر، سینٹرنگ کاریگر، دھمس والے، الیکٹریشین، پلمبر، پی او پی کاریگر، فرنیچر والے، بیگاری، لائٹ فٹنگ والے، گٹر بنانے والے، ورکشاپ والے، پارٹیشن والے، گلاس آرٹ والے، ایلو مینم والے، سولار والے، کچن والے، کریشر مزدور، سیفٹی ٹینک والے، ویلڈر، سیمنٹ جالی والے، گارڈن ڈیولپمنٹ کرنے والے، ستار، عمارتوں کو کلر کرنے والے، کھڈا کھودنے والے،کچن میں چمنی لگانے والے،اینٹ تیار کرنے والے، اے سی لگانے والے، اسٹریٹ لائٹ والے، کویلو لگانے والے مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے پہلی جماعت سے آٹھویں تک 2500 اور دسویں تک پانچ ہزار، بارہویں کیلئے دس ہزار اور گریجویشن کیلئے 20 ہزار ،ڈپلومہ کیلئے 20 ہزار اور ڈاکٹری کیلئے ایک لاکھ روپے امداد ڈائریکٹ اکاؤنٹ میں دی جانے والی ہیں ۔یہ اسکیم دو اولاد تک ہی ہوگی ۔اسی طرح ڈلیوری کیلئے نارمل کو پندرہ ہزار و سیزر کیلئے 20 ہزار دی جائے گی ۔شادی کیلئے 30 ہزار سے 51 ہزار تک امداد ۔بیماری کیلئے دس ہزار سے 30 ہزار تک، ایمبولینس کیلئے فی کلو میٹر 20 روپے مدد، میت پر پانچ سال تک بیوی کو پینشن 24 ہزار ،آخرین رسومات کیلئے دس ہزار ،ایم ایس سی آئی ٹی کیلئے پانچ ہزار، اگر مزدور دوران کام معذور ہوجائے تو دو لاکھ روپے امداد، میت ہوجائے تو پانچ لاکھ، ذاتی مکان کی تعمیر کیلئے دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔اس کام کیلئے شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہزار کھولی رابطہ آفس پر آن لائن رجسٹریشن کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اسکیم سے شہر کے مسلم مزدوروں کو فائدہ پہنچایا جائے گا ۔یہ پروگرام نجم الدین سیٹھ کی صدارت میں کیا گیا ۔اس پروگرام میں فاروق کالیا، ریاض علی، نسیم خان راکیل والا وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں افضل بھائی رہتی والے، شکیل بھائی پاپولر، مجید بھائی، تاج الدین، اظہر ماسٹر ،جنید عالم وغیرہ نے محنت کی ۔اس موقع پر باندھ کام مزدور یونین کے تمام اراکین، پربھنی گروپ، سلیم انور، نظیر بھائی، خلیل جمن، فقیرا حاجی، رضوان ممبر، جاوید انیس،افضل بھائی گروہ، ٹھیکہ دار انجینئرس اور شہر بھر کے مختلف علاقوں کے باندھ کام مزدوروں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔آصف شیخ نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔
باندھ کام مزدوروں کیلئے سرکاری اسکیم سے تعلیم و علاج کیلئے اخراجات کی منظوری،مزدور فائدہ اٹھائیں :آصف شیخ 2500 سے لیکر پانچ لاکھ تک امداد، باندھ کام و تعمیراتی مزدوروں کیلئے فلاحی اسکیم رہنمائی پروگرام سے آصف شیخ کا خطابسیکڑوں مزدوروں کی اجلاس میں شرکت، مفتی اسمٰعیل و دادا بھسے پر آصف شیخ کی تنقید ۔مزدوروں کو بھی دھوکہ دینے کا الزام
ستمبر 22, 2024