مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں شادی ہال کا ٹرینڈ شروع کرنے والے بھی شیخ رشید ہی ہیں ۔انہوں نے ہی شہریان کو پہلی دفعہ ایم ایل اے فنڈ سے متعارف کروایا اور حکومت و کارپوریشن کے مختلف فنڈ کا استعمال کرتے ہوئے شہریان کو شادی ہال کا تحفہ دیا ۔ورنہ اس سے قبل عوام سڑکوں اور گلیوں میں شادی خانہ آبادی کیا کرتے تھے لیکن شیخ رشید دور اندیش اور جہاں دیدہ لیڈر تھے انہیں عوام کا دکھ درد سمجھتا تھا اسی لئے انہوں نے ایم ایل اے فنڈ سے بیشمار کام کئے ہیں ۔ابھی حال ہی میں شیخ رشید کی سرپرستی میں گرو وار وارڈ میں ہم نے مرحوم زین الدین منصوری کے نام سے ایک شادی ہال کا پرپوزل منظور کرواتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کے فنڈ سے تعمیر کا آغاز کیا تھا جو کہ اب تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔اس سنگ بنیاد کے موقع پر مرحوم شیخ رشید حیات تھے لیکن آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن انکی یادیں ہمارے ساتھ ہیں اور ہم انہی یادوں اور وعدوں کے سہارے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کہا ۔موصوف نے کہا کہ گرو وار وارڈ کی ہزاروں عوام کو شادی کیلئے اب پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔انہیں سردی، گرمی اور بارش میں بھی شادی کرنے کا موقع مل سکتا ہے اس لئے کہ ہم نے حکومت مہاراشٹر کے فنڈ سے شادی کی تعمیر شروع کی تھی جو کہ اب مکمل ہورہی ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ شادی ہال پورے شہر کا سب سے منفرد اور عمدہ شادی ہال ہوگا ۔یہ خالص مہاراشٹر حکومت کے فنڈ سے تعمیر ہورہا ہے ورنہ سیاسی مخالفین کے پیٹ میں درد ہوگا اور وہ گمراہ کن باتیں پھیلائیں گے لہذا عوام کو ان سیاسی مخالفین کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تعمیر و ترقی کی جانب دیکھنا چاہیے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس ہال میں دونوں جانب میں مرد و خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ روم بنائے گئے ہیں تاکہ باراتیوں اور شادی میں آنے والوں کو تیاری میں پراویسی مل سکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس شادی ہال کا افتتاح 4 اکتوبر بروز جمعہ کو بعد نماز عصر کیا جائے گا اور اس دن سے یہ عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیا جائے گا ۔
گرو وار وارڈ میں شادی ہال کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں، 4 اکتوبر کو شاندار افتتاح حکومت مہاراشٹر کے فنڈ سے زین الدین منصوری کے نام سے منسوب شادی ہال شہریان کیلئے فائدہ مند ہوگا
ستمبر 12, 2024