ممبئی : (نامہ نگار) مہاراشٹر کی تمام اساتذہ کی تنظیم شکشک سمنوئے مہا سنگھ کی جانب سے ممبئی کے آزاد میدان میں گزشتہ 16 اگست سے نئی اسکولوں اور گرانٹیڈ اسکولوں میں نئے ڈیوژن کو اضافی گرانٹ دینے کیلئے دھرنا آندولن جاری ہے ۔آج دھرنے کا 40 واں دن ہے ۔آزاد میدان ممبئی میں مہاراشٹر بھر کے کونے کونے سے ہزاروں اساتذہ کرام و معلمات دھرنے میں جمع ہیں ۔صبح سے ہی اساتذہ کرام و معلمات جوق در جوق دھرنا گاہ میں پہنچ رہے ہیں ۔مالیگاؤں شہر سے اردو اسکول کے پچاجس سے زائد اساتذہ کا دھرنا معلمات اور مراٹھی اسکولوں کے بیس 25 اساتذہ کرام کا وفد ممبئی میں موجود ہیں ۔اس موقع پر شکشک سمنوئے سنگھ کے ذمہ داران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ٹیچرس، بارہ، پندرہ اور بیس سالوں سے اسکولوں میں بغیر تنخواہ کے پڑھا رہے ہیں ۔اسکولوں کو گرانٹ حاصل کروانے کیلئے ہم آزاد میدان میں دھرنا دے رہے ہیں اور یہ دھرنا بے مدت کیا جارہا ہے ۔مقررین نے کہا کہ سرکار نے اسکولوں کو برسوں لڑائی کے بعد 20 فیصد گرانٹ منظور کی لیکن اب 40 فیصد گرانٹ منظور کرتے ہوئے ہر سال اضافی گرانٹ کا بھی جی آر جاری کیا جائے ۔اس طرح کی تفصیلات ممبئی آزاد میدان دھرنا آندولن سے مالیگاؤں ہائی اسکول کے شیخ زاہد سر، نعیم الرحمن سر، مزمل سر ،فرقان سر ،رفیق سر ،عرفان سر، مبین سر ،ناظم سر، شارق سر، وغیرہ نے روانہ کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر بھر کے اردو مراٹھی میڈیم کے ہزاروں لیڈیز و جینٹس ٹیچرس نے مطالبہ کیا ہے کہ جزوی گرانٹ یافتہ اسکولوں میں خدمات انجام دے رہے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کو حکومت مہاراشٹر یکم جنوری 2024 سے اضافی گرانٹ اور پرچالت کا فیصلہ منظور کرتے ہوئے جی آر جاری کرے ۔تاکہ ہر سال ہمیں دھرنا آندولن کی ضرورت نہ پڑے ۔یہاں اساتذہ و معلمات نے گرانٹ دو گرانٹ دو، تنخواہ ہمارا حق ہے، گرانٹ لئے بغیر دھرنا ختم نہیں کرینگے، سی ایم گرانٹ دیں، ڈپٹی سی ایم گرانٹ دیں، وزیر تعلیم گرانٹ دیں وزیر مالیات گرانٹ دیں کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 15 نومبر 2011 اور 4 جون 2014 کے مطابق حکومت مہاراشٹر ہر سال بغیر کسی شرط کے مرحلہ وار اضافی گرانٹ نافذ کی جائے ، پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں اور ڈیوژن کو مساوی انکریمنٹ دیا جائے ۔اس کے علاوہ جن اسکولوں کو حکومتی سطح پر خامیاں بتائی گئی ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر درست کیا ہے اور انہیں بھی گرانٹ دیا جائے ۔ پونہ لیول پر اگھوشت اسکولوں کو گرانٹ کا اہل بنا کر تنخواہ منظور کی جائے ۔اسی طرح سو فیصد گرانٹ کا مطالبہ جو کئی سالوں سے زیر التوا ہے کو بھی منظور کیا جائے تو بہتر ہوگا ۔ دریں اثناء حکومتی فیصلہ 12، 15 اور 24 کے مطابق حکومتی سطح پر خامیوں کو دور کیا جائے۔اسی طرح ہائر سیکنڈری اور کلاس یونٹس کو یکساں انکریمنٹ بھی دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق آج ممبئی میں کابینہ کی میٹنگ ہورہی ہیں اور اس میں اسکولوں کو گرانٹ دینے کا عنوان شامل نہیں کیا گیا جس سے ناراض اساتذہ نے ہزاروں کی تعداد میں آزاد میدان میں شرکت کی اور پرجوش انداز میں دھرنا دینا شروع کیا تو وزارت تعلیم نے ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے تادم تحریر دھرنا آندولن جاری ہے اور ابھی تک اسکولوں کو گرانٹ دینے کے تعلق سے سرکار نے کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں لیا ۔اس دھرنے میں مہاراشٹر بھر کے اساتذہ و معلمات کے علاوہ مالیگاؤں شہر سے مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ،مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ،مدر عائشہ ہائی اسکول ،رہنما ہائی اسکول، زمزم ہائی اسکول ، حضرت بی بی فاطمہ اسکول، امید ہائی اسکول، ٹی ایم ہائی اسکول و شیخ امام ہائی اسکول کے اساتذہ کرام و معلمات کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
اسکولوں اور ڈیوژن کو سو فیصد گرانٹ کا مطالبہ زور پکڑا ، آزاد میدان میں ٹیچرس کا بے مدت آندولن 40 ویں روز میں داخلمالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر کے ہزاروں ٹیچرس آزاد میدان دھرنے میں شامل، کابینہ میں منظوری کا مطالبہ
ستمبر 23, 2024