مالیگاؤں (راست نامہ نگار) ضلع ناسک کے شہر مالیگاوں ایک بڑا تعلقہ بھی ہے ۔مالیگاؤں ایک مسلم اکثریتی شہر ہے جس کی 70% آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ آبادی کے تناسب سے مالیگاؤں میں بہت کم آنگن واڑی ہیں۔ اس لیے مالیگاؤں شہر کے بچے اور خواتین حکومتی مراعات و سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔اس لئے مالیگاؤں شہر میں کم از کم پچاس نئی آنگن واڑیوں کے لیے شروع کرنے کا احکامات دیئے جائیں ۔اس طرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے مہیلا بال وکاس منتری ادیتی تٹکرے سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے ایک مکتوب پیش کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ غریب اور پسماندہ بچوں و خواتین کیلئے مالیگاؤں شہر میں 50 نئی آنگن واڑیاں قائم کی جائیں تاکہ حکومت کی جانب سے ان بچوں اور خواتین کو سہولیات حاصل ہوسکیں۔اس موقع پر آصف شیخ نے خواتین و اطفال فلاح و بہبود کی وزیر ادیتی تٹکرے سے کہا کہ جلد از جلد ہمارے مطالبہ پر غور کرتے ہوئے فیصلہ لیا جائے ۔مہیلا بال وکاس کی وزیر ادیتی تٹکرے نے یقین دہانی کراتے ہوئے آصف شیخ سے کہا کہ ہم متعلقہ حکام سے مکمل احوال طلب کرینگے اور اس بنیاد پر مالیگاؤں کے مطالبہ پر ریاستی حکومت کے ذریعے مرکزی حکومت کو آپکی ڈیمانڈ اور ہماری سفارش بھی بھیجیں گے تاکہ مرکزی حکومت جلد از جلد اس مطالبہ کو بھی منظور کریں ۔یہاں آصف شیخ کے علاوہ سابق کارپوریٹر رفیق شیخ بشارت کھجور والے موجود تھے ۔
مالیگاؤں میں 50 نئی آنگن واڑیوں کو شروع کیا جائے، خواتین و اطفال فلاح و بہبود کی وزیر ادیتی تٹکرے سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ مالیگاؤں کے مطالبہ کو ریاستی و مرکزی حکومت سے منظوری دلانے وزیر ادیتی تٹکرے کی یقین دہانی
ستمبر 19, 2024