*مالیگاؤں : نندوربار ڈونڈائچہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے موقع پر ہندو سرپسند عناصروں نے ریاست کا امن خراب کرنے کی منشاء سے جلوس پر پتھر بازی کی جس میں پتھر مسلمانوں پر پھینکے گئے اور پولس کی جانب سے کاروائی مسلمانوں پر کی جا رہی ہے اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے ایسی معلومات مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ صاحب کو نندوربار سے عارف بھائی اور ڈونڈائچہ سے ناظم بھائی نے دی حالات کو دیکھتے ہوئے اعجاز بیگ نے کانگریس کے ریاستی لیڈران جن میں عارف نسیم خان صاحب اور وجئے وڈیٹّی وار صاحب اسکے علاوہ ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا موقع پر ہی عارف نسیم خان صاحب نے دھولیہ ایس پی دیورے صاحب سے بات کی انہیں کہا کہ خصوصی طور پر اس معاملے پر ایکشن لے اور خاطیوں کو سزا دلائے مسلمانوں پر کاروائی کس لئے اور کیونکر کی جا رہی ہے آپ خود اس معاملے کو دیکھے. اسی طرح ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ اس معاملے کو دیکھنے کیلئے خود اس علاقے میں جائے گی. وجئے وڈیٹّی وار نے اعجاز بیگ کو یقین دلایا کہ میں بذات خود اس معاملے کو دیکھو گا اور خاطیوں پر کارروائی کی جائے گی اور جو بے گناہ ہوگا اس کے لئے پولس سے جواب طلب کیا جائے گا یاد رہے کہ کانگریس صدر اعجاز بیگ نندوربار اور ڈونڈائچہ کی لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہے. ایسی خبر کانگریس سیکرٹری عبدالغفار شیخ نے دی ہے*
*نندوربار ڈونڈائچہ میں عید میلاد النبی کے جلوس پر ہندو انتہا پسندوں نے کی پتھر بازی**اعجاز بیگ نے مسلمانوں پر بے جاء کارروائی پر کانگریس لیڈران سے کی بات چیت*
ستمبر 20, 2024