بورنار (نامہ نگار) 16/ستمبر عالمی یوم اوزون کی مناسبت سے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کی شروعات میں سائنس مضمون کمیٹی کے صدر عارف محمد خان نے اوزون دن اور اوزون پرت کی تفصیلی معلومات پیش کی۔ساتھ ہی نہم جماعت کی طالبہ صائمہ رئیس پٹیل اور دہم کی سمین عبدالواحد پنجاری نے اوزون پرت کی اہمیت،اوزون کے شگاف اور اس سے ہونے والے نقصانات اور ان کے تدارک سے متعلق سیر حاصل معلومات پر روشنی ڈالی۔اسی تقریب ایک اور کڑی اوزون پرت کی اہمیت اس عنوان کے تحت پنجم تا دہم کے طلبا کے درمیان ڈارئنگ مقابلہ لیا گیا جس میں تمام طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈرائنگ مقابلے میں اول مقام دہم جماعت کی سمرن بابو لال کھاٹک ،دوم مقام
نہم کی عافیہ الطاف دیشمکھ اور تیسرا مقام ہفتم جماعت کی شفاء اسلم پٹھان نے حاصل کیا۔تینوں طالبات کو اسکول۔کے صدر مدرس سلیم شاہ سر کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ڈرائنگ کے لیے اسکول کے مدرس شیخ روشن جعفر و امیر شیخ حمید نے جج کے فرائض انجام دئیے۔پروگرام کی کامیابی کے لیے اسکول کے دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔اس تقریب کے انعقاد کے لیے اقرا صدر و اراکین نے اسکول ہیڈ ماسٹر و سائنس پڑھانے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔نیز انعام یافتگان کو دعاؤں سے نوازا۔