*قاضی نظام الدین کانگریس آبزروَر کی حیثیت سے مالیگاؤں آئے**چاندوڑ کے ایم ایل اے سریش کوتوال بھی تھے ساتھ*
ستمبر 28, 2024
*مالیگاؤں : 25 ستمبر شام 5 بجے کے مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ اور کانگریس پارٹی کے ذمہ داران کو ہائے وے کی اسٹار ہوٹل پر دیکھا گیا پوچھنے اور معلومات لینے پر پتہ چلا کہ راہل گاندھی کے قریبی ساتھی اور کچھوچھہ شریف کے چار بار کے ایم ایل اے قاضی نظام الدین صاحب کانگریس پارٹی کے آبزروَر کی حیثیت سے مالیگاؤں آئے ہیں انہیں سے ملاقات کیلئے کانگریس لیڈران یہاں جمع ہے یاد رہے کہ قاضی نظام الدین صاحب کا خاندان کچھوچھہ شریف میں تقریباً 55 سال سے ایم ایل اے شپ کی کرسی پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے. قاضی نظام الدین صاحب کے ساتھ چاندوڑ کے ایم ایل اے سریش کوتوال بھی موجود تھے. تقریباً ایک گھنٹے تک میٹنگ جاری رہی کانگریس لیڈران نے ایک دم کھُل کر اپنی بات رکھی جس میں جنرل سیکرٹری عبدالغفار شیخ. نائب صدر حاجی احمد کرانتی و دیگر نے اپنی باتیں رکھی اسی طرح اعجاز بیگ. سریش کوتوال اور اخیر میں آبزروَر قاضی نظام الدین نے اپنی بات رکھی پارٹی کس سمت میں چل رہی آگے کا لائحہ عمل کیا ہے پارٹی کیسے اپنی جڑیں پھیلا رہی ہے مکمل بات چیت کی گئی. یہ پروگرام اسٹار ہوٹل پر منعقد ہوا اور کانگریس لیڈران کی اس ملاقات میں کثیر تعداد دیکھی گئی.*