دھولیہ شہر کے موجودہ ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب روز اول سے اپنے عوامی کاموں کے لئے مقبولِ خاص و عام ہیں. موصوف کی کاوِشیں دھولیہ شہر ہی نہیں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں اظہر من الشمس ہیں. ڈاکٹر صاحب نے اپنی مدت کار میں کئی ایسے کام کئے جو بظاہر ناممکن نظر آتے تھے. اس کی تازہ مثال مالیگاؤں شہر بڑا قبرستان کی امین عشرت مسجد و جنازہ ہال کی تعمیر کا اجازت نامہ ریاستی حکومت سے جاری کروانا ہے. ایسے ہی کاموں میں ایک اہم کام ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے ریاستی حکومت سے منظور کروایا ہے. جس کی تفصیل یہ ہے کہ مرکزی سرکار نے ملک بھر کے غیر منظم مزدوروں کا سرکاری ریکارڈ رکھنے کے لئے ای شرَم پورٹل جاری کیا جس کے ذریعے ہاتھ کام کرنے والے، ہینڈلوم اور پاورلوم مزدوروں کو مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل سکے. اس پورٹل کے ذریعے دھولیہ و مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے غیر منظم مزدوروں کو جیسا فائدہ ملنا چاہیئے تھا ویسا فائدہ مل نہیں پا رہا تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے سرکار سے خط و کتابت کرتے ہوئے اس مسئلے پر متعلقہ وزیر کی توجہ مبذول کروائی. وزیر محنت سریش کھاڑے نے گزشتہ ماہ ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے مطالبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 'مہاراشٹر راجیہ اَسَنگَٹھت کلیان مہا منڈل' کو پابند کیا ہے کہ پاورلوم صنعت سے منسلک افراد، بنکروں و غیر منظم مزدوروں کو تربیت کے ساتھ سرکاری اسکیموں کے فوائد ملنے کے لئے ضروری اقدام کئے جائیں. اسی مناسبت سے مورخہ 26 اگست، بروز پیر، شام پانچ بجے، اسکول نمبر ایک کمپاؤنڈ میں واقع حج ٹریننگ سینٹر میں ایک اہم رہنمایانہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے. اس اہم اجلاس میں پاورلوم صنعت و غیر منظم شعبے کے مزدوروں کی تربیت اور رہنمائی دھولیہ شہر کے ہر دل عزیز ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب اور دیگر سرکاری افسران فرمائیں گے. ساتھ ہی غیر منظم شعبے کے مزدوروں کو سرکاری مراعات و فوائد کس طرح ملیں اس پر بھی ایم ایل اے موصوف رہنمائی فرمائیں گے. پاورلوم صنعت کو گھریلو صنعت ہونے کی بنیاد پر سرکاری سہولیات کی فراہمی میں پیش آنے والی دشواریوں کو دور کرنے کے اقدام اسی اجلاس میں کئے جائیں گے.
اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے مسجد امین عشرت و جنازہ ہال کی تعمیر کے لئے سرکاری منظوری دلانے پر شہریانِ مالیگاؤں، مزدوروں و سرکردہ شخصیات کی جانب سے ایم ایل اے فاروق شاہ کا شایانِ شان استقبال کیا جائے گا. مالیگاؤں میں پاورلوم سے منسلک افراد، بنکروں و غیر منظم شبعے کے مزدوروں سے خصوصاً اور شہریان مالیگاؤں سے عموماً شرکت کی گزراش کی جاتی ہے.
اپیل کردہ : عبدالرحمٰن حاجی معصوم شاہ (صدر انجمن شاہ برادری، مہاراشٹر)