کل غالب نگر میں ساجد رشید مقادم کے گھر کے پاس واحد ٹیلر کے مکان میں بھیانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مکان کے اوپر کا حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا,چونکہ متاثرعبدالوحیدعرف واحدٹیلر کی ٹیلرنگ مشینیں بھی وہیں تھیں جس سے انکا ذریعہ معاش تباہ ہوگیا نیز گھر کی خواتین سوت کا کام کرتے ہیں آگ میں سوت کے علاوہ گھر کے دیگر ضروری سامان,سرکاری دستاویزات وغیرہ بھی جل گئے,پڑوس میں خورشید ربانی مقادم کا گھر آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے انکا بھی جزوی نقصان ہوا,الحمدللہ بروقت محلے کے نوجوانوں نے جان پر کھیل کر آگ کو بجھانے کی محنت کی تو آگ پھیل نہ سکی,آج بروز بدھ نبئ رحمت ﷺ کے صدر مولانا امتیاز اقبال,نائب صدر حافظ انعام الرحمن ناولٹی,جنرل سکریٹری و دفتر انچارج حافظ مختاراحمد جمالی,محصلین مولانا انوار اور مولوی نوید صاحبان نے ,ساجد رشیدمقادم اور آصف الرائد کے ساتھ پہنچ کرجائزہ لیا اور فوری طور پر واحد ٹیلر کو10000/ دس ہزار روپیے اور ربانی مقادم کو3000/تین ہزار روپیے کی امداد کی,واضح رہے کہ نبئ رحمت ﷺ فاؤنڈیشن صندوقچہ اسکیم کے ذریعے بیواوں,مریضوں, معلمین و معلمات اور طلبہ علوم دینیہ کی خدمت کررہا ہے,آپ سے گذارش ہیکہ آپ اپنے مکان,دکان اور آفس میں فاؤنڈیشن کا صندوقچہ (ڈبہ)رکھ کرروزآنہ صدقے کاثواب اور اسکی خیروبرکات بھی حاصل کریں اوران عظیم الشان خدمات میں بھی حصہ لیں-
شعبہ نشرواشاعت:-
نبئ رحمت ﷺ فاؤنڈیشن,مسجد احمد مصطفی ﷺ,نیاپورہ,مشاورت چوک,مالیگاؤں-
9270129087/8149114446