ہمارے بہت ہی خاص عزیز *عالی جناب مفتی محمد خالد ملی صاحب* کو گذشتہ دنوں ضلع ناسک جمعیت کے الیکشن میں جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ تفویض کیا گیا جس پر ہم ساتھیوں نے مل کر ان کے مکان واقع نظام پورہ جاکر ان سے ملاقات کی ہدیۂ تبریک پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی ساتھ گل پوشی و شال پوشی کے ذریعے موصوف کا بہترین استقبال کیا اور دل سے یہ بات کہی کہ حق بحقدار رسید۔۔۔
ہم نے اپنے سر کی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ مفتیِ موصوف جمعہ کے بیانات کی سلسلے میں تو کبھی اصلاح معاشرہ یا دیگر معاملات میں پورے ضلع ہی نہیں بلکہ آس پاس کے دوسرے ضلع کے دیہاتوں وشہروں میں جاتے ہی رہتے ہیں، دیہاتوں کے ائمہ سے آپ کا بہت خاص ربط رہتا ہے، دیہاتوں اور مخلتف شہروں میں آپ کا اچھا رسوخ ہے، خوشی غمی کے موقعے پر لوگ آپ کو یاد کرتے ہی رہتے ہیں اور محترم ہم لوگوں کو بھی کبھی کبھار اپنے ساتھ سفر پر لے کر جاتے ہیں، ملک کی عظیم الشان مسلمانوں کی نمائندہ جماعت جمعیۃ العلماء کا عہدیدار بن جانا مولانا محترم کی خدمات کو مزید وسیع کرے گا اور ان شاءاللہ جمعیت کے پلیٹ فارم سے ایک بڑا خیر وجود میں آئے گا۔۔۔۔
اس مختصر استقبالیہ تقریب میں مدرسہ مفتاح القرآن کی جانب سے مولانا سفیان احمد ملی اور طاہر بھائی، ادارۂ رحمانیہ کے صدر ابونعمان اور ان کے ساتھی اسی طرح ادارہ رحمانیہ اسپورٹس کے اراکین ادارۂ راہ ہدایت کی جانب سے فہیم احمد انصاری اور ان کے رفقائے کار، اور انصاری گروپ کی جانب سے عبدالمبین، اسی طرح مفتی عبدالمالک ملی قاسمی، حافظ عبد الرحمن، حافظ سعد اختر ملی، حافظ فیضان احمد ملی، ارسلان، عمران احمد، فیضان احمد، اور یاسین بھائی نے اس اعزاز ملنے پر موصوف کا استقبال کیا اور نیک خواہشات پیش کی اور ساتھ ہی یہ دعا دی۔
عروج ہو تجھے ایسا نصیب
کہ آسماں بھی تیری رفعتوں پہ ناز کرے
*نیک خواہشات کے ساتھ دعاگو:*
*صدر واراکین مدرسہ مفتاح القرآن، وادارہ رحمانیہ (بسم اللہ باغ)، وادارہ رحمانیہ اسپورٹس، وادارہ راہ ہدایت، وانصاری گروپ، واونلی انصاری واٹس ایپ گروپ، ومحبین ومتعلقین٠٠٠٠٠*