مالیگاؤں
٢ستمبر
آل انڈیا قومی تنظیم شاخ مہاراشٹر کے لئے حاجی محمد یوسف نیشنل کو جنرل سکریٹری کاعہدہ تقویض کیا گیا، گذشتہ روز ممبئی کانگریس کمیٹی کے کانفرس ہال میں تنظیم کے قومی صدر اور بہار سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جناب طارق انور صاحب کے ہاتھوں انکو یہ ذمے داری تقویض کی گئی اس موقع پر طارق انور صاحب نے کہا کہقومی تنظیم گذشتہ چالیس برسوں سے ملک میں یک جہیتی اور فروغ انسانیت کے کام کررہی ہے، ان دنوں ملک میں شدت پسند طاقتیں فسادات، مآب لینچینگ اور نفرت کا ماحول پیدا کرنیکے درپے ہیں اس لئے قومی تنظیم کو زیادہ متحرک و فعال رہتے ہوئے ہم آہنگی، محبت اوراخوت پھیلانے کاکا کرنا ہے.
تنظیم کے ریاستی صدر مناف حکیم صاحب کی صدارت میں قبل ازیں ممبئی مراٹھی پترکار بھون میں ایک ریاستی اجلاس بھی ہواجسمیں شہر مالیگاؤں سے عبدالحلیم صدیقی، مولانا مختار سر، راجو بھائی نیشنل، مجاہد شیخ نے نمائندگی و شرکت کی.
اجلاس میں حاضر معزز مہمانانِ ایڈوکیٹ رشید طاہر مومن، نظام الدین، آفتاب شیخ تھانہ والا، عمر لکڑا والا دیگر ذمے داران نے حاجی محمد یوسف نیشنل کو جنرل سکریٹری کاعہدہ ملنے پرمبارکباد پیش کی.