مالیگاؤں /جمیعتہ علماء ہند کی جانب سے ممبر سازی مہم کے بعد انتخاب کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کے تحت بروز سنیچر بعد نماز عشاء حاجی محمد مکی سیٹھ کی صدارت میں الیکشن آفیسر وعبدالمالک بکرا صاحب کی نگرانی میں ومولانا اقبال امتیاز صاحب حافظ مختار جمالی صاحب ان دونوں مشاہدین کی موجودگی میں عائشہ نگر معراج العلوم مسجد میں مکمل ہوا اتفاق رائے سے مولانا مسعود صاحب کو داینہ جمیعت کے صدر اور یوسف حاجی نیشنل کو نائب صدر کے لئے منتخب کیا گیا.
سکریٹری نائب سکریٹری خازن اور دیگر عہدیداروں کو بھی اتفاق رائے سے حاضرین مجلس کی منظوری سے منظور کیا گیا.
اس موقع پر نثار قاضی صاحب نے جمیعتہ علماء کی تاریخ پر روشنی ڈالی عوامی خدمات و اکابرین کی جماعت کو مظبوط کرنا ہے.
مولانا عبدالقیوم جمالی صاحب نے اس میٹنگ کی نظامت فرمائی، مولانا مسعود صاحب نے دعا فرمائی اور مکی مولانا ایوب خان کے شکریے کیساتھ اس میٹنگ کے اختتام کا اعلان ہوا.
مولانا مسعود و حاجی یوسف نیشنل کو دیانہ جمیعت کے صدر ونائب صدر کا عہدہ ملنے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں. اور بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ اللہ ان سے اور تمام عہدے داران سے وام وملت کی فلاح بہبود کے کام لے اور قوم وملت کو عروج ثریا پر پہنچائے آمین
منجانب:-
وائے. ایچ گروپ
نیشنل گروپ
پرفیکٹ لینڈ گروپ
لالہ لینڈ گروپ
ادارہ ملنسار
ادارہ قصوی
یواسیواگروپ
راجو نیشنل فرینڈ سرکل
مہندرا فین گروپ
مینارہ گروپ
نوجوانان دیانہ عائشہ نگر