*مسجد ابن عباس کے امام و موذن کو عمرہ کا تحفہ*
ستمبر 09, 2024
(پریس ریلیز) امام ابن عباس مسجد (عباس نگر) قاری محمد ابراہیم شیر محمد اور موذن ابن عباس مسجد سیّد محمود سیّد وزیر صاحب کو ایک صاحبِ خیر و ذمہ داران کی جانب سے عمرہ کا تحفہ دیا گیا عمرہ روانگی انشاءاللہ 9 ستمبر بروز پیر بعد نماز عصر ماسٹر ٹورس آینڈ ٹراویلس شہاب جلیش، حاجی شفیق مکّہ صاحب کی رہنمائی میں ہونگی اس موقع پر مسجد ابن عباس کے ذمہ داروں نے دونوں خوش نصیب صاحبان کا سکندر رانا ،ظہیر کرانہ والا، عامر انجنئیر حفیظ الرحمن پیر صاحب کی جانب سے استقبال، تحائف و نیک خواہشات پیش کیا گیا اس موقع پر حاجی عبدالعزيز، حاجی شیخ امیر، اقبال خان، حاجی شیخ آصف، شیخ سکندر رانا ،حاجی سراج احمد، شیخ حفیظ الرحمن(پیر صاحب)، حاجی ظہیر عباس، مفتی مزمّل صاحب، فہیمُ الدین، حاجی محمد ابراہیم، حاجی نواب خان، بابو بھائی، شیخ اکبر، اکبر علی وغیرہ صاحبان موجود تھے۔