مالیگاؤں :-* 27- ستمبر 2024ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ دنیائے اہلسنّت کی عبقری شخصیت، چشم و چراغِ خاندان برکات، پیر طریقت، رہبرِ شریعت، امین ملت پروفیسر ڈاکٹر سید محمد امین میاں برکاتی دامت برکاتہم القدسیہ (مارہرہ شریف) نے شہر مالیگاؤں میں سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں و مرکزِ اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ، زیر تعمیر خواجہ غریب نواز ملٹی اسپیشلسٹی ہاسپٹل کا دورہ کیاـ اس موقع پر آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ و سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے ذمّہ داران،علمائے کرام، داعیان دین، مبلغین و معاونین حضورِ والا کے استقبال کے لئے حاضر تھےـ شہر مالیگاؤں میں سُنّی دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری کاموں کی روداد آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے حضور امینِ ملت کے گوش گزار کرتے ہوئےکہا کہ مذکورہ کاموں کے علاوہ سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں میں چار جامعات، سو سے زائد مدارس، تقریباً پچاس مساجد، یتیم خانہ، ہوم لیس اولڈ ایج ہاؤس، کوچنگ کلاسیس،کا قیام ہو چکا ہےـ مزید تعمیری، تعلیمی، فلاحی کاموں کا منصوبے زیر غور ہیں ـ جس کو سننے کے بعد حضور امینِ ملت نے مولانا سید امین القادری صاحب و سنی دعوت اسلامی کے حق میں خوب دعائیں کیں ـ اور اسکول، مساجد، ہاسپٹل کی عمارتوں کو دیکھ کر خوشی و مسرت کا اظہار کیاـ الحمدللہ چشم و چراغ خاندان برکات حضور امین ملت کی آمد و آپ کی دعاؤں کو سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے اراکین علماء، حفاظ نے اپنے لئے اعزازِ عظیم سمجھتے ہوئے دلی مسرت کا اظہار کیاـ
رپورٹ :- سُنّی دعوتِ اسلامی مالیگاؤں (میڈیا ٹیم)