(پریس ریلیز) بروز جمعہ 20 ستمبر شام 4 بجے رضا چوک پر استقبالیہ پروگرام کا انعقاد حفاظت گروپ مالیگاؤں خان باقر حسین، محمد عارف نوری وغیرہ کی جانب سے منعقد کیا گیا اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر سماج وادی پارٹی کے یوا لیڈر عالیجناب مستقیم ڈگنیٹی، کارپوریشن پرشاشک شِری رویندر جادھو، اب تک نیوز انڈیا کے ڈائریکٹر جابر شاہ, نلیش پاٹل، اقبال صاحبان کو مدعو کیا گیا گزشتہ دنوں کمشنر صاحب سے شجرکاری کے تعلق سے مطالبہ کیا گیا تھا کمشنر صاحب نے وعدے کے مطابق 20 درخت جالی سمیت مہیا کروائی اسی مناسبت سے محلّے کے ذمہ داران اور حفاظت گروپ نے کمشنر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انھیں شال، گلدستہ وغیرہ دے کر استقبال کیا نیز مہمانوں کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے کہا کہ درخت لگانا بے حد ضروری ہے تاکہ ہمارے اطراف کا ماحول سر سبز و شاداب رہے اور کہا کہ جسطرح سے مالیگاؤں شہر سے درختوں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں اور مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک ہے رویندر جادھو صاحب نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اسطرح کے کاموں کے لیے مزید تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر
شفيق بھائی، محمود مقادم، نوشاد سیٹھ، مولانا عبدالرشید مجددی، مشتاق احمد، حاجی علی بخش، مصطفی بھائی، اعظم چشتی، سلیم بھائی، انصاری نصیر احمد، شفیق بلڈر وغیرہ احباب کے ساتھ کثیر تعداد میں بزرگ و نوجوان موجود تھے۔