گذشتہ دنوں دل دہلا دینے والی خبر کانوں سے گزری جس میں ایک لڑکے نے سو رہے تین افراد پر ایسیڈ ڈال دیا اس سانحہ میں والد،والدہ اور بچی بری طرح جھلس گئے تھے جو سول اسپتال میں زیر علاج ہیں ان لوگوں کے طبی اخراجات کی ذمہ داری صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمّد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر جمعیت علماء مدنی روڈ نے لی تیزاب کی وجہ سے محمد لقمان غلام رسول کی بینائی زیادہ متاثر ہوگئی ڈاکٹروں نے انھیں علاج و معالجہ کے لیے ناسک کے وسنت راؤ پوار میڈیکل کالج ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹرروانہ کیا حاجی مکی سیٹھ،عبدالمالک سیٹھ بکرا والا،مولانا امتیاز اقبال صاحبان کی نگرانی میں جمیعت طبی امداد کمیٹی کے کنوینر سہیل ماسٹر، عبیدالرحمان سیوک عطاء الرحمن نے انھیں ناسک کے وسنت راؤ پوار میڈیکل کالج ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر میں ایڈمیٹ کیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے مکمل صحتیاب ہونے تک جمعیتہ علماء مدنی روڈ اس معاملے میں فعال رہے گی
ایسیڈ معاملہ، محمد لقمان کو ناسک وسنت راؤ پوار ہاسپٹل روانہ کیا گیا
ستمبر 17, 2024