*(پریس ریلیز) 16 ستمبر بروز پیر 12 ربیع الاول جلوسِ عید میلادُالنبی صل اللہ علیہ وسلم مالیگاؤں شہر میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا برادرانِ وطن کا تہوار گنیش اُتسو بھی ساتھ ساتھ ہونے کی وجہ سے امن و امان برقرار رکھنا علمائے کرام، ملّی، تنظیموں و ڈپارٹمنٹ کے لیے انتہائی مشکل امر تھا اس کے باوجود مالیگاؤں شہر کی آل انڈیا سنیّ جمعیت العلماء کے ذمہ داران، علمائے کرام، مِلّی، سماجی، فلاحی تنظیموں و سرکردہ افراد کی محنت، جدوجہد اور حمکتِ عملی کی وجہ سے امن و امان کے ساتھ جلوسِ عیدمیلادُالنبی اختتام پزیر ہوا نیز مالیگاؤں شہر کی سنیّ تنظیموں کے ساتھ ساتھ پولس ڈپارٹمنٹ کا بھی بڑا تعاون رہا اِسی مناسبت سے 18ستمبر بروز بدھ بعد نماز عصر درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹّی پر جلوس کی کامیابی پر ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا اس عظیمُ الشان پروگرام میں مالیگاؤں شہر اے، ایس, پی انیکیت بھارتی، ڈی وائے ایس، پی تیگبیر سِنگھ سِندھو، کیمپ ڈی وائے ایس، پی سورج گُنجاڑ صاحب، سٹی، آزاد نگر، عائشہ نگر، پوار واڑی، رمضان پورہ، قلعہ پولس اسٹیشنوں کے پی آئے صاحبان، قاضئ شہر مفتی واجد علی یار علوی صاحب، حاجی اطہر حسین اشرفی، کیمپ میں پُرامن جلوس نکالنے پر قاری محمد یوسف چشتی وغیرہ کا آل انڈیا سُنّی جمیتُ اسلام و درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹّی کی جانب سے شایانِ شان استقبال کیا گیا اس پروگرام کے اغراض و مقاصد نقیبِ ملّت صوفی نورالعین صابری، اظہارِ خیال حاجی اطہر حُسین اشرفی، عبدالرحمن سیف، انیکیت بھارتی، صدارتی خُطبہ مفتی واجد علی یار علوی صاحبان اور نظامت کے فرائض ناظم اعلیٰ صوفی جمیل ٹیلر صاحب نے انجام دی اس موقع پر اکبر سیٹھ اشرفی، ایوب سیٹھ، ڈاکٹر کیفُ الورا، اجّو سیٹھ، محمد عارف نوری، حافظ اسماعیل اشرفی،اشرفی عبدالماجد شکاری، صوفی عرفان بابا قریشی، صوفی کلیم صابری، حافظ محمد عرفان رضا، حافظ فیصل نجمی، مصطفیٰ برکتی، ویلکم ماسٹر کے بدست شال اور گلدستے سے مہمانان کا استقبال کیا گیا*
*ایسی تحریری اطلاع برکتی مصطفیٰ نے جاری کی...*